یہ دیکھیں کیسے خود اپنے دام میں صیاد آگیا کہ جلدی میں اپنی ہی پروفائل پیج کی سنیپ شوٹ پردہنشین بلاگ میں ڈال دیں
سلمان حیدر نے اپنی وال پر ایک سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا جس میں انھوں نے یہ کہا کہ ایل یو بی پاک والوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں " علی ناطق " کو دیوبندی قرار دے دیا ہے
ان کے اس سٹیٹس پر مجھے بھی خاصی حیرانی ہوئی تو میں نے اپنے ایک کمنٹ میں ان سے کہا کہ وہ اس ٹوئٹ کا سکرین شارٹ سب دوستوں سے شئیر کریں تاکہ یہ گینگ بے نقاب ہو
اس کے ساتھ ساتھ میں نے ایک ٹوئٹ علی عباس تاج ، عبدل نیشا پوری اور ایل یو بی پاک آرکائیوز کو بھی کیا کہ
کیا انھوں نے ایسا کوئی ٹوئٹ کیا جس میں علی ناطق کو " دیوبندی " قرار دیا ہو
ان کا جواب آیا کہ
سلمان حیدر جھوٹ بول رہا ہے ، ایسا کوئی ٹوئٹ نہیں ہے
اس کے تھوڑی دیر بعد مجھے فیس بک پر
Unmaskingtraitor
کے آئی ڈی سے فرینڈ ریکوئسث موصول ہوئی ، میں نے اسے قبول کیا تو سب سے پہلے اس وال پر میری المانہ فصیح پر لکھی ہجو کا سکرین شارٹ موجود تھالیکن اس کے ساتھ ایڈٹینگ کرکے اس پر ایک عبارت درج تھی جس کی رو سے علی ناطق یسے ہی غدار ہے جیسے بینا سرور و المانہ فصیح ،نجم سیٹھی ہیں
اس ہی " غدار بے نقاب کرنے والے " نے ورڈپریس پر ایک بلاگ اسی عنوان سے قائم کیا اور اس بلاگ پر بھی اس نے ایل یو بی پاک اور فیس بک پر پیجز سے بہت سا مواد لیا اور اس میں اپنی طرف سے اضافے کرکے علی ناطق کو غدار ثابت کیا
لیکن یہ مواد لیتے ہوئے وہ جلدی میں ایک کمنٹ کے سنیپ شارٹ اپنی ہی فیس بک پروفائل سے لے بیٹھا ، یا سنیپ شوٹ " غدار بے نقاب کرنے والا " کو بے نقاب کرگیا کہ اس پردہ نشین کا اصل نام کیا ہے
یہ سنیپ شوٹ نہ ہوتا تو مرا شک سلمان حیدر پر جاتا کہ وہ اپنی ایک غلطی کو درست کرنے کے لئے جعلی اکاؤنٹ کے زریعے سے علی ناطق اور ایل یو بی پاک والوں کو لڑوانے کی سازش کررہا ہے مگر ایسا نہیں تھا
میں نام لکھے بغیر اب بھی اس پردہ نشین کے کمنٹ کے دوران پروفائل پیج اور اس کے فیس بک پیج دونوں کے سکرین شارٹ اپنے بلاگ میں دے رہا ہوں
لندن کے مرے معروف بلاگر اور شیعہ نسل کشی کے خلاف قابل قدر کام کرنے والے ، یو این او میں شیعہ نسل کشی پر خطاب کرنے والے علی ناطق عرف " علی مشہدی " زرا دونوں سکرین شارٹ غور سے دیکھیں اور مجھے بتائیں کہ وہ کون ہے جس نے " علی ناطق " کو نجم سیٹھی مافیا ، بینا سرور ، المانہ فصیح کے کیمپ میں شامل بتانے کی کوشش کی
نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھی رفیق پہلوان ہوا کرتے تھے ، ان کا کام ضیاء دور میں اپنی ہی رہائی کے مطالبے دیواروں پر لکھنا تھا اور زرا دیکھئے کہ کیسے اس پردہ نشین نے اسی زمانے کی رفیق پہلوان کی سنت کو زندہ کردیا
پیارے علی مشہدی عرف علی ناطق آپ نے کہا تھا نا کہ مجھے بھی بتائیے گا تو میں نے آپ کو بتادیا کہ اس پردہ نشین کے پیچھے کون سا نام چھپا ہوا ہے ، امید ہے میرا احسان مانوگے
بھری محفل میں راز کی بات کہہ دی
بڑا گستاخ ہوں سزا چاہتا ہوں
No comments:
Post a Comment