Monday, June 22, 2015

Media Blacked out totally Saudi leaks - سعودی لیکس کا میڈیا بلیک آؤٹ - بھلا ایسے بھی سچ چھپا کرتا ہے ؟


آج سعودی ویکی لیکس کو شایع ہوئے تیسرا دن ہے اور پاکستان کا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اس کا مکمل بلیک آؤٹ کئے ہوئے ہے ، آج پاکستان کے سبھی اخبارات نے سعودی عرب کی وزرات اطلاعات و نشریات کا ایک بیان ان لیکس بارے شایع کیا ہے کہ سعودی باشندے ان دستاویزات کو دیکھنے اور پڑھنے سے دور رہیں ، کیونکہ اس میں کئی نقلی بھی ہوسکتی ہیں سعودی ویکی لیکس کو شایع کرنے کی ہمت عرب کے کسی میڈیا گروپ نے نہیں کی ، یہ ہمت صرف لبنان سے شایع ہونے والے روزنامہ " الاخبار " نے اٹھائی جو روزانہ کی بنیاد پر ویکی لیکس کو شایع کررہا ہے
جبکہ سعودیہ عرب کا سرکاری میڈیا گروپ العربیہ نیوز نیٹ ورک ، اس کی ویب سائٹ اور اس کا ٹی وی چینل سعودی لیکس کا مکمل بائیکاٹ کئے ہوئے ہے ،جبکہ ویکی لیکس دریں بارے سعودی عرب کا خود مصر ، لبنان ، کویت سے شایع ہونے والے اخبارات اور نشر ہونے والی ٹی وی چینل نے بھی بلیک آؤٹ کررکھا ہے ، جبکہ سعودی نواز میڈیا اس حوالے سے شکوک وشبہات پھیلانے کی کوشش بھی کررہا ہے
سوشل میڈیا فیس بک اور ٹوئٹر پر سعودی وکی لیکس پر زیادہ بحث اور سعودی کیبلز یا سعودی لیکس پر بحث کا دائرہ پھیل رہا ہے ، مڈل ایسٹ ، شمالی افریقہ ، جنوبی ایشیا اور کسی حد یورپ سے بھی لوگ سعودی ویکی لیکس پر بات چیت کررہے ہیں ، کیونکہ سعودی ویکی لیکس سے پتہ چل رہا ہے کہ سعودیہ عرب اپنے مطابق میڈیا کو خاموش کرانے کے لئے کن ، کن ملکوں شپر اثر انداز ہوتا رہا ہے
ان ویکی لیکس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ عرب دنیا میں بشمول بہار بحرین ، بہار یمن ، بہار مصر اور بہار تیونس کو تباہ کرنے اور ان ممالک کے جمہوری حقوق کو برباد کرنے میں سعودی عرب کا اہم ترین کردار ہے
عرب دنیا میں میڈیا لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام سعودی عرب کے ایما پر کررہا ہے اور سعودی عرب نے صرف عرب میڈیا کو ہی نہیں خریدنے کی کوشش کی بلکہ اس نے شمالی افریقہ ، آسٹریلیا ، کینڈا اور یورپ میں بھی یہ کوشش کی سعودی عرب کی وزرات شئیون الاوقاف ، دعوۃ والارشاد ، رابطہ العالم اسلامی اور سعودی عرب کے مڈل ایسٹ ، شمالی افریقہ ، جنوبی ایشیاء اور یورپ و امریکہ میں قائم سفارت خانے وہابی ازم کو فروغ دینے اور دھشت گردی کو پروان چڑھانے میں ملوث ہے
سعودی عرب مڈل ایسٹ سمیت کئی خطوں کے سیاست دانوں کو ایک طرح سے اپنی پے رول پر رکھتا آرہا ہے اور وہاں ریاستی اداروں میں خریدے گئے افراد کے زریعے مداخلت کرتا ہے
ہالینڈ نے سعودی عرب کے وہاں پر متعین سفیر سے ہالینڈ میں سفارتی استثنی ختم کرنے کی درخواست کی جس نے ہالینڈ میں ایک نوکرانی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی
یمن میں پرامن انتقال اقتدار اور مخلوط حکومت کے قیام میں الاصلاح ( اخوان المسلمون ) نے روکاوٹ ڈالی اور اس کا سربراہ حامد الاحمر 250 ملین ڈالر قطر سے لیکر اس مقصد کے لئے یمن میں افراتفری اور جنگ کو ہوا دیتا رہا ، جبکہ سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح مخلوط حکومت کے قیام پر راضی تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لبنانی صحافی و اینکر پرسن می شدیاق نے سعودی عرب سے اپنی این جی او ایم سی ایف کے لئے سعودی عرب سے امداد مانگی
می شدیاق نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ لبنان کی ترقی کے لئے سعودی عرب کے کردار کو سراہتی ہے لیکن اس نے ایم سی ایف کے لئے کبھی سعودیہ سے امداد طلب نہیں کی
لبنان میں سعودی سفیر علی العوض العسیری نے کرسچن پارٹی حزب القوات کے سربراہ ڈاکٹر سمیر جعجع سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں ڈاکٹر نے اپنی پارٹی اور اپنی مفلسی کا تذکرہ کیا اور مالی مدد کی درخواست کی
سعودی عرب نے رائٹر نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو ڈرایا دھمکایا جب اس نے سعودی عرب کی جانب سے بحرین کی حکومت کو اپوزیشن سے ڈیل کرنے بارے راضی کرنے کی خبر افشاء کی اور یہ خبر بعد میں امریکی جریدے فارن پالیسی میں شایع ہوئی
سعودی عرب نے فنانشل ٹائمز اور اس کی ایڈیٹر رولا خلف کے بارے میں شکایت کی کہ وہ آل سعود اور سعودی عرب کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں اور اس سلسلے کو بند کرانے کے لئے اقدامات کرنے کو کہا گیا
تیونس سٹیٹ پریس ایجنسی ( ٹیپ ) سعودی عرب سے سالانہ 70 ہزار ڈالر امداد وصول کررہی ہے
سعودی عرب نے طارق ہاشمی ، ایاد علاوی اور اسامہ نجیفی کو حج کے لئے 6000 جگہیں فراہم کیں تاکہ اس رشوت کے زریعے دونوں کو عراقی حکومت کو کمزور کرنے کا کام لیا جاسکے
سعودی عرب نے اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل کی سیٹ لینے کے لئے ایک لاکھ ڈالر کی رقم خرچ کی ، سوچا جاسکتا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کونسل کی سیٹ جیتنے کے لئے کتنے پیسے خرچ کئے گئے ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک مراسلے میں سعودی وزرات خارجہ بحرین میں بہار عرب کی شکست کو بڑی کامیابی گر دانتی ہے ،اور بڑی حقارت سے بحرینی عوام کا زکر کرتی ہے
سعودی عرب نے اخوان رہنماء خیرات کو حسنی مبارک کی رہائی کے بدلے دس بلین ڈالر امداد کی پیشکش کی تھی -- سعودی مصر میں بہار عرب کے دوران اس بات سے پریشان تھے کہ مصری میڈیا عوام کی خواہشات کی آئینہ داری کررہا ہے جبکہ سعودی چاہتے تھے کہ عوام کی رائے میڈیا بنائے --- سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل ترکی سے عراقی رہنماء اسامہ نجیفی کے بھائی محمد النجیفی کی ملاقات اور ایران کے خلاف متحد ہوجانے کو کہا
سعودی ولی عہد نے وزرات مذھبی امور ، دعوت و ارشاد ، وزرات تعلیم کو لکھا کہ نائجیریا میں رابطۃ العالم اسلامی کے جھنڈے تلے وہابیت پھیلائی جائے اور اس کے لئے سعودی سفارت خانہ نائجیریا میں مکمل تعاون کرے گا
ایتھوپیا میں بھی وہابیت پھیلانے کا تین سالہ منصوبہ تشکیل دیا گیا اور اس کے لئے بھی رابطۃ العالم اسلامی کا پلیٹ فارم استعمال کیا گیا
سعود الفیصل وزیر خارجہ سعودیہ عرب نے کویت میں اپنے سفیر سے کہا کہ وہ شاہی اخبار میں سعودی عرب میں قید شیخ نمر کے بارے میں مضمون لکھنے والے مصنف طارق العلوی کو شیعہ قرار دیا اور اس طرح کے مضمون سے احتراز کرنے کو کہا ، اخبار کا نام "الکویتیہ نیوز" تھا
عراقی صدر صدام حسین کا جنرل عزت الدوری کا بیٹا یمن میں سعودی سفارت خانے کے زریعے سے عزت الدروی کے پیغامات سعودی حکومت تک پہنچارہا تھا
مصر کے معروف جرنلسٹ مصطفی برقی نے سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل سے کہا کہ وہ مصر میں سعودی مفادات کے لئے ٹی وی چینل ، اخبار اور سیاسی پارٹی تشکیل دینا چاہتا ہے ، اس لئے اس کی مدد کی جائے ۔۔۔۔ معروف مصری کالم ںگار مصطفی فقیہ مرسی کے خلاف اپنے کالم سعودی سفارت خانے کو ای میل کرتا رہا ۔۔۔۔ عراقی رہنماء ایاد علاوی کو سعودی عرب نے جو پیسے دئے ان کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ سعودالفیصل نے لکھا کہ اس کو نہیں معلوم کہ یہ پیسہ کہاں خرچ کیا گیا

No comments:

Post a Comment