Monday, October 27, 2014

سیاست سیکھو ، سکھاؤ نہیں


عامر ڈوگر نے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد روزنامہ خبریں کے سنڈے میگزین کو ایک نہایت ہی چشم کشا انٹرویو دیا ہے ، جس میں انھوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے اندر کی سیاست کے کچھ راز افشاء کئے ہیں اور ان کی پاکستان کی سیاست کے لیے بالعموم اور سرائیکی خطے کی سیاست کے لیے بالخصوص خاصی اہمیت بنتی ہے عامر ڈوگر نے پاکستان پیپلزپارٹی کا ٹکٹ نہ لینے کی پوری کہانی اس انٹرویو میں بیان کی ہے - ان کے مطابق جب جاوید ہاشمی این اے 149 سے مستعفی ہوگئے تو ضمنی انتخاب کے لیے انھوں نے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا - لیکن ان کو یہ بتایا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی خواہش یہ ہے کہ ضمنی الیکشن میں جاوید ہاشمی کے مقابلے میں امیدوار نہ لایا جائے ، یہی رائے خورشید شاہ کی بھی تھی ، لیکن عامر ڈوگر کے مطابق پی پی پی جنوبی پنجاب کے اجلاس میں ضمنی الیکشن میں میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ایک وفد کراچی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لیے روانہ ہوا ، جسے عامر ڈوگر کے بقول تین دن تک ملاقات کے لیے انتظار کروایا گیا اور جب ملاقات ہوئی تو بلاول بھٹو زرداری نے عامر ڈوگر سے پوچھا کہ وہ کس ایجنڈے پر الیکشن لڑیں گے تو ڈوگر نے کہا کہ " گو نواز گو " کے نعرے پر ، اس پر بلاول بھٹو زرداری جوش میں آگئے اور میز پر زور سے ہاتھ مارا جس سے میز پر پڑی چيزیں گرگئیں اور کہا آپ میرے بابا کی پالیسی کو بائی پاس کرکے الیکشن لڑیں گے ، ایسا نہیں ہوگا عامر ڈوگر کے مطابق اس ملاقات میں یہ طے ہوگیا کہ بلاول بھٹو زرداری جب ملتان کا دورہ سیلاب متاثرین کے حوالے سے کریں گے تو عامر ڈوگر کو پارٹی کا این اے 149 سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان سابق وزیراعظم سی یوسف رضا گیلانی کے گھر پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کریں گے لیکن اس طرح کا کوئی اعلان بلاول بھٹو زرداری نے نہیں کیا اور یہ نظر آنے لگا کہ پی پی پی جاوید ہاشمی کے مقابلے میں ضمنی الیکشن لڑنے کے لیے سنجیدہ نہیں ہے عامر ڈوگر پاکستان پیپلزپارٹی کا عام کارکن نہیں تھا ، وہ اس پارٹی کی صوبائی حثیت کی حامل تنظیم کا جنرل سیکرٹری تھا ، ٹکٹ ہولڈر تھا ، ملتان کی سیاست میں ایک مضبوط دھڑے کا قائد تھا اس کے باوجود اسے بلاول بھٹو زرداری سے ملنے کے لئے تین دن انتظار کرنا پڑا تو عام ورکر کی بلاول بھٹو زرداری تک رسائی کیسے ممکن ہوگی پھر عامر ڈوگر نے ایک اور واقعہ کا زکر کیا ہے کہ 2012ء کے الیکشن میں شکست کے بعد پی پی پی کا جو اجلاس منعقد ہوا اس میں پی پی پی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے ان کو بتایا کہ یہ الیکشن فکسڈ تھا اور آراوز نے چیف جسٹس کے ایماء پر باقاعدہ میچ فکسنگ کی ، جس پر عامر ڈوگر نے آصف علی زرداری کو کہا کہ پھر تو اس دھاندلی کے خلاف تحریک چلانی چاہئیے ، ورنہ پنجاب میں پی پی پی کے لیے سیاست کرنا مشکل ہوجائے گا ، عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے ان کو کہا کہ سیاست سیکھو ، سکھاؤ نہیں شریک چئیرمین پی پی پی آصف علی زرداری کا اپنے پارٹی کے لوگوں کے ساتھ رویہ کس قدر انانیت سے بھرا ہوا ہے اس کا اندازہ اس جملے سے کیا جاسکتا ہے جو انھوں نے عامر ڈوگر کو جواب میں کہا یہ پہلی مثال نہیں ہے جو آصف علی زرداری کی انانیت بارے سامنے آئی ہے ، وہ حال ہی میں جب لاہور آئے تو انھوں نے پی پی پی کے انتہائی تجربہ کار پرانے سیاست دانوں ، نوجوان کارکنوں اور پی پی پی کے ڈویژنل ، ضلعی اور سٹی سطح کےعہدے داروں کی اکثریت کی جانب سے پنجاب اور وفاق میں حکومت کے خلاف حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے اور سندھ میں اپنی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے مشوروں پر کان نہیں دھرے ، بلکہ جس نے زیادہ اصرار کیا اس کو جھڑک بھی دیا پی پی پی پنجاب کے موجودہ جنرل سیکرٹری جو پنجاب کے وزیر خزانہ بھی رہے شہباز شریف کے ساتھ اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات کے چھوٹے بھائی ہیں کے بارے میں مجھے ایک انتہائی ثقہ اور پی پی پی پنجاب کے عہدے دار نے بتایا کہ وہ پی پی پی پنجاب کے میڈیا سیل کے ایک رکن جو کہ کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہے کے بارے میں یہ کہتے ہوئے اکثر پائے جاتے ہیں کہ ایہہ وٹو نے کیہ چوہڑا ساڈے اتے مسلط کردتا اے جس عہدے دار کے بارے میں پی پی پی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری یہ تحقیر آمیز اور نسل پرستانہ جملے استعمال کرتے ہیں اس کا خاندان پی پی پی کی تاسیس کے زمانے سے ہی بھٹو خاندان کے سیاسی سفر کے ہم رکاب ہے اور اس کے والد بھٹو صاحب کے انتہائی قریبی رفقاء میں شمار ہوتے ہیں اور اردو و پنجابی کے معروف شاعر ہیں ، ایک زمانہ ان کا احترام کرتا ہے مجھے تو حیرت اس بات پر ہے کہ جس منظور وٹو کو ضیاء کی باقیات کہہ کر پی پی پی کا قبضہ گروپ شور مچاتا ہے ، اس کے بارے میں لاہور کے اکثر پارٹی کارکن یہ کہتے ہوئے پائے جارہے ہیں کہ وہ پارٹی ورکرز کو عزت دینے میں بخیلی سے کام نہیں لے رہا اور اس نے انتہائی متحرک نوجوانوں کی ایک ٹیم سوشل اور ماس میڈیا پر پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے تیار کی ہے لیکن پی پی پی میں قربت آصف علی زرداری سے مستفید ہونے والا قبضہ گروپ پارٹی کے عام کارکنوں اور پنجاب کی رائے عامہ کی دل کی آواز سننے کو تیار نہیں ہے عامر ڈوگر نے اس انٹرویو میں جوش جذبات میں یہ بات بھی کہی ہے کہ جب وہ جنرل سیکرٹری بنے تو انھوں نے جنوبی پنجاب میں پارٹی تنظیموں کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،لیکن میں افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ انھوں نے اس مقام پر اپنی زاتی کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر دکھانے کے لیے سچ نہیں بولا ، سچ یہ ہے کہ وہ اپنے حلقے کی سطح پر تو بہت متحرک رہے لیکن پارٹی کی تنظیم سازی اور تنظیموں ، ونگز کو متحرک کرنے کے لیے کچھ نہیں کرسکے کیونکہ یہ جنوبی پنجاب کی تنظیم ہی ڈمی تھی ، ان کا عہدہ ایک نمائشی عہدہ تھا اور ان کو یہ سچ بھی بتانا چاہئیے تھا کہ میں نے ان کی تںطیم کے جملہ عہدے داروں کو پی پی پی جنوبی پنجاب کے انتہائی اہم کارکنوں کی ایک فہرست پکڑائی تھی اور سب کو باری باری پانچ سال کہا کہ ان کو پارٹی عزت ، جائز مقام دے اور ان کی معاشی حالت بہتر بنائے اور وہ لسٹ پھر فریال تالپور تک گئی لیکن اس کا انجام کیا ہوا کہ مجھے زاتی طور پر مالی امداد کی رشوت پیش کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ میں اس حوالے سے پارٹی کے اندر اور باہر بات کرنا بند کردوں ، یہ جو فہرست تھی اس میں میرا نام بھی شامل نہیں تھا تو جس پارٹی میں ایسا قبضہ گروپ براجمان ہو جو اصلاح اور تنقید پر یا تو انانیت کا مظاہرہ کرے یا اس آواز کو رشوت دیکر دبانے کی کوشش کرے وہاں اصلاح احوال کی امید لگآنا مشکل ہوجاتا ہے حالات بہت تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں ، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین نے سندھ حکومت لیکر اور نواز شریف کو بڑا بھائی بناکر ان سے بناکر رکھنے کی ضد کرکے ایک طرف تو پنجاب ، خیبرپختون خوا سمیت ملک کے اندر عوام کی ایک بہت بڑی اکثریت کو پارٹی سے دور کرڈالا ، دوسرا ان کی جانب سے اپوزیشن کی اپوزیشن پالیسی نے ان کو خود اپوزیشن سے بھی دور کردیا ہے آصف علی زرداری کی مفاہمت پالیسی کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ایک طرف سندھ کے اندر لسانی بنیادوں پر خلیج وسیع ہورہی ہے ، ایم کیو ایم الگ ہوگئی ہے تو دوسری طرف میاں نواز شریف سے ایم کیو ایم کے یارانے بڑھ گئے ہیں ، نواز شریف نے سندھ میں پھر سے ممتاز بھٹو ، لیاقت جتوئی ، غوث علی شاہ کو مناکر سندھ میں مسلم لیگ نواز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ ایک طرف توان رہنماؤں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کو روکنے کی کوشش ہے تو دوسری طرف یہ سندھ میں پی پی پی کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی بھی ہے ، سندھ میں پاکستان تحریک انصاف میرٹ ، انصاف اور غربت کے خاتمے جیسے پاپولر نعروں کے ساتھ میدان میں اترے گی تو سندھ میں غریب ، بے روزگار اور متوسط طبقے کے لوگوں کی بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کی کال کو قبول کرے گی اور پاکستان تحریک انصاف اگر سندھ کے اندرون میں پی پی پی کی بہتر اپوزیشن ثابت ہوئی تو پھر اندرون سندھ مں پی پی پی کے اندر شامل اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے مخالف حریف ، طاقتور مقامی سیاسی دھڑے رکھنے والے بھی اس میں شامل ہونے کو ترجیح دیں گے پی پی پی دو طرفہ بحران تنہائی کا شکار ہے ، ایک طرف اس کا اپنا کارکن مایوسی کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے تو دوسری طرف اس کے پاس کوئی ایسی اپیل موجود نہیں ہے جو نوجوان نسل کو اس طرف کھینچ لائے کیونکہ ساری سیاست تو بس اقتدار سے چمٹے رہنے اور قبضہ گروپ کی جانب مال بنانے کے گرد گھوم رہی ہے اور مجھے پہلی مرتبہ پاکستان کی واحد قومی ، ملک گیر سیاسی جماعت کے سکڑ کر ایک چھوٹی جماعت بننے کا خدشہ لاحق ہورہا ہے سرائیکی وسیب میں پی پی پی کی سیاست سے لوگوں کے الگ ہونے کا سبب جہاں اس کی نواز شریف سے دوستی نبھائے جانا ہے ، وہیں پر اس کا ایک سبب سندھ کی تقسیم کے معاملے پر ایسے بیانات داغنا بھی ہے جن سے خود سرائیکی خطّہ کے الگ صوبہ بنائے جانے کا کیس کمزور ہورہا ہے آصف علی زرداری نے سندھ کی انتظامی تقسیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا یہ ناقابل عمل ہے اس سے مالی بوجھ بڑھ جائے گا صوبائی وزیر داخلہ سندھ مںظور وسان کہتے ہیں کہ نئے صوبے بنانے کا مطالبہ ضیاء کا منصوبہ تھا یہ دونوں بیانات پی پی پی کی قیادت کے بقول سندھ کے بارے میں کہے گئے ہیں نہ سرائیکی خطّہ کے بارے ميں لیکن جو دلیل اور اعتراض سندھ کی تقسیم کی مخالفت کے حوالے سے دئے اور لگائے جارہے ہیں وہ پنجاب کی تقسیم کی مخالفت کرنے والوں کے لیے بھی بہت کارآمد ہیں اور پی پی پی کی سرائیکی صوبہ کے حوالے سے ابتک کی روش سے یہ تاثر بھی پختہ ہوگیا ہے کہ وہ اسے ایک سیاسی کارڈ اور پریشر ڈویلپ کرنے کے لیے استعمال کررہی ہے ، مقصد اس خطے کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا نہیں ہے عامر ڈوگر اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ جنوبی پنجاب میں لوڈشیڈنگ ، غربت ، مہنگائی ، الگ صوبے کے ایشو پر پی پی پی جنوبی پنجاب کے اندر بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرنا چاہتے تھے اور ایک تحریک شروع کرنا چاہتے تھے لیکن ان کو پی پی پی کی مرکزی قیادت نے ایسا کرنے سے روک دیا عامر ڈوگر نے پی پی پی کی قیادت کے خلاف ایک بڑی چارج شیٹ پیش کی اور ان کا یہ انداز بیاں قربت شاہ محمود قریشی کی دین بھی لگتا ہے جو کہ جنوبی پنجاب میں پی پی پی کی بوری میں چھید پہ چھید ڈالتے چلے جارہے ہیں اور انھوں نے شجاع آباد میں ایک طرف تو غلام عباس کھاکھی کو شامل کیا تو دوسری طرف میری اطلاعات کے مطابق انھوں نے قاسم نون کو بھی گرین سگنل دے دیا ہے ، جہانیاں سے پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈر کیپٹن اختر واہلہ بھی تحریک انصاف کو پیارے ہونے جارہے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ ملتان ڈویژن ، بہاول پور ڈویژون ،ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں شاہ محمود قریشی پی پی پی کے اندر اور بہت سے ق لیگ کے جیتنے کی یا مقابلہ کرنے کی سکت رکھنے والے گھوڑوں کو اپنی جماعت میں شامل کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور سندھ میں بھی ان کے کئی ایک بااثر سیاسی خانوادوں سے رابطے دو نومبر کو کافی رنگ لیکر آئیں گے یہ وہ نوشتہ دیوار ہے جسے پی پی پی کے اندر اور باہر بہت سے بھٹو خاندان کی محبت میں سرشار لوگ پی پی پی کی قیادت کو پڑھوانا چاہتے ہیں لیکن آصف علی زرداری ان کو مشورہ دیتے ہیں کہ سیاست سیکھو ، سکھاؤ نہیں ویسے عامر ڈوگر نے پھر سیاست سیکھی لیکن آصف علی زرداری سے نہیں بلکہ شاہ محمود قریشی سے اور سیکھنے کے بعد وہ اب وہ خود آصف علی زرداری کو یہ کہنے کی کوشش کررہے ہیں کہ سیاست سیکھو ، سکھاؤ نہیں

Saturday, October 18, 2014

شیخ باقر نمر النمر - سعودی عرب میں ضمیر کا قیدی


شیعہ مکتبہ فکر میں " انکار ، مزاحمت ، جہاد اور آزادی " کی روائیت بہت پرانی ہے اور اس کا آغاز خود حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی زات گرامی سے ہی ہوجاتا ہے اور شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن کا ماٹو بھی شیعہ مکتبہ فکر میں بنیادی حثیت کا حامل ہے شہادت کا راستہ شیعہ مکتبہ فکر میں وہ راستہ ہے جس پر ابتک لاکھوں لوگوں نے سفر کیا ہے اور اس راستے پر ہزاروں سنگ میل ایسے ہیں جن پر ہزاروں نام جگ مگ ، جگ مگ کرتے نظر آتے ہیں ، ڈاکٹر علی شریعتی نے کہا تھا کہ شیعت تو کربلا میں حسین کی شہادت سے دمشق تک شریکۃ الحسین ، ام المصائب کے دربار و زندان دمشق تک کے سفر کا نام ہے اور اس کا صفوی / مہاجنی شیعت سے کوئی علاقہ ہے نہ واسطہ شہادتوں کا جب زکر شیعہ کے ہاں ہوتا ہے تو میدان کارزار سے محراب و منبر تک اپنے نظریات اور افکار پر قائم رہ کر شہادتیں پانے والوں میں کئی لوگوں کے نام آتے ہیں ، لیکن علم و فکر کے میدان میں بھی شیعہ کے ہاں ایسے چھے شہید موجود ہیں جو اس لیے شہید کردئے گئے کہ ان کے قلم اور ان کے زبان سے جو تخلیق کے سوتے پھوٹ رہے تھے ، ان سے شعور ، بیدار ، حریت فکر کی روشنی چار سو پھیلنے لگی تھی اور ظالموں کے ظلم کی حکومت کو ہر طرف سے چیلنچ کیا جانے لگا تھا ، ان شہیدوں کو شیعی کتابوں میں " چھے شہیدوں " کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ چھے شہید اپنے علم و فکر کے پھیلاؤ کی وجہ سے شہید کردئے گئے اب آثار ایسے نظر آرہے ہیں کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر العوامیہ سے شیعہ مکتبہ فکر شہید سابع یعنی ساتواں شہید ملنے والا ہے اور اس شخصیت کا نام شیخ باقر نمر النمر ہے جن کو سعودیہ عرب کی ایک عدالت نے سزائے موت سنادی ہے شیخ نمر النمر سعودیہ عرب میں ایک طرف تو شیعہ اکثریت کے دو صوبوں الحصاء اور قطیف کے حقوق اور شیعہ آبادی کے سول و جمہوری حقوق کے لیے عدم تشدد پر مبنی جدوجہد اور مزاحمت کررہے ہیں تو دوسری طرف وہ سعودی عرب میں آل سعود و وہابی ملائيت کے اتحاد پر مبنی فاشسٹ نظام حکومت کے خاتمے کے علمبردار بھی ہیں شیخ باقر نمر النمر کہتے ہیں کہ اگر آل سعود سعودی عرب کے مشرقی صوبوں کی اکثریت آبادی کے ںطریات ، عقائد اور خیالات کی عزت نہیں کرسکتی اور ان کو دوسرے صوبوں کے لوگوں کی طرح حقوق نہیں دے سکتی تو پھر ان صوبوں کو آزادی ملنی چاہئیے ، شیخ باقر نمر النمر عراق کے کردستان کو بھی آزادی دینے کی حمائت کرتے ہیں اور کہتے ہیں جو بھی قوم آزادی چاہتی ہو ، اسے زبردستی کسی دوسری قوم کی طرف سے اپنے ساتھ ملانے پر اصرار نہیں کرنا چاہئیے ، شیخ باقر نمر النمر ایک آزاد منش مزاحمت کار اور شیعہ عالم ہیں جو نہ تو سعودیہ عرب میں حزب اللہ کی شاخ کے ممبر ہیں اور نہ ہی ایران نواز خیال کی جانے والی شیعہ کمیونٹی ، الاصلاحیہ سے منسلک ہوئے ، وہ عورتوں ، نسلی و مذھبی اقلیتیوں کے حوالے سے بہت روشن خیال اور ترقی پسند خیال کئے جاتے ہیں ، شیخ نمر سعودیہ عرب میں صرف شیعہ کمیونٹی کے اندر ہی نہیں بلکہ سنّی کمیونٹی کے اندر بھی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ، خود اعتدال پسند سلفی نوجوانوں میں ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے -اور شاید یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کی حکومت ان سے بری طرج خوفزدہ ہے شیخ نمر کے مداحوں میں سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ کی بیٹی شہزادی سحر بھی شامل ہے جس کو عورتوں کی آزادی کے حق میں اور آل سعود کے جابرانہ ںطام کے خلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں گھر پر ںظر بند رکھا گیا ہے شیخ نمر امریکی عوام اور شیعہ کے درمیان اتحاد اور یک جہتی کے داعی بھی ہیں جو ان کے مطابق آزادی اور شہری حقوق پر یکساں یقین رکھنے والے ہیں شیخ نمر کی جدوجہد کے نتیجے میں سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں بیداری اور شعور ایک منظم طریقے سے سامنے آئی اور 2011ء کے آخر میں سعودی حکومت کے خلاف زبردست جدوجہد سامنے آئی اور 2012ء میں یہ بڑے بڑے مظاہروں میں بدل گئی ، جسے تجزیہ نگاروں نے " سعودی عرب میں عرب بہار " سے تعبیر کرنا شروع کردیا ، ان مظاہروں کی قیادت شیخ نمر کررہے تھے ،اسی دوران شیخ نمر پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا ، ان کے پیر میں گولی بھی لگی ، جبکہ اس سے پہلے 2004ء اور 2006ء میں بھی شیخ نمر النمر کو گرفتار کیا گیا تھا اور 2009ء میں بھی ان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی جولائی 2012ء میں ان کو سعودی سیکرٹ اینڈ انٹیلی جنس پولیس جوکہ المباحث العامة کہلاتی ہے نے گرفتار کرلیا اور ان پر بغاوت ، غداری ، سازش اور سعودی حکومت ک خلاف فساد پھیلانے کے الزامات عائد کئے گئے اور ان کے خلاف ان الزامات کے تحت خفیہ ٹرائل کیا گیا اور اکتوبر 2014ء میں سعودی قاضی نے ان کو سزائے موت سنادی شیخ نمر کو سزائے موت سنائے جانے کی خبر ان کے بھائی محمد نمر نے ایک ٹوئٹ کے زریعے دی جبکہ سعودی حکام اسے چھپانے کی کوشش کررہے تھے ، جیسے ہی یہ خبر عام ہوئی تو سعودیہ عرب کے اندر بھی اس پر بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوگیا ہے ، سعودیہ عرب کے مشرقی صوبے میں بڑے ، بڑے مظاہرے ہوئے ہیں ، جبکہ مڈل ایسٹ میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیمیں اس پر احتجاج کررہی ہیں اور عالمی برادری سے سعودیہ عرب پر دباؤ بڑھاکر شیخ نمر کو آزاد کرانے کا مطالبہ کررہی ہیں آیت اللہ خوئی فاؤنڈیشن نے اس حوالے سے امریکی حکومتی اداروں ، ممبران سینٹ و کانگریس اور انسانی حقوق کی تںطیموں کو 20 ہزار سے زائد خط ارسال کئے ہیں جبکہ دنیا بھر سے اس پر ردعمل بھیجا جارہا ہے اور شیخ نمر کی سزا منسوخ کرنے اور ان کو رہا کرنے کے لیے آوازوں میں اضافہ ہورہا ہے شیخ نمر جیسی آوازیں سعودیہ عرب کے اندر بہت اہمیت کی حامل ہیں ، جیسے سامی محسن عنقاوی کی سعودی عرب کی تاریخ دشمنی کے خلاف آواز ہے اور پرنس سحر جیسی آوازیں ہیں ، ار سب آوازوں کو یک جہتی کے اظہار کی ضرورت ہے جو ضرور کی جانی چاہئیے ‎ سید ابومحمد مكي ملقب به جمال الدين و شرف الدين عاملی جوکہ معروف کتاب اللمعۃ الدمشقیۃ کے مصنف تھے - پہلے وہ قید کئے گئے ، پھر ان کو سنگسار کردیا گیا اور شیعہ مکتبہ فکر میں وہ شہید اور کے طور پر پہچانے جاتے ہیں ، یہ شیعہ عالم شیخ حر الاملی کے شاگروں کے شاگردوں میں شمار ہوتے تھے یہ 1334ءء میں پیدا ہوئے اور 1385ء میں شہید کردئے گئے ، یہ واقعہ دمشق میں پیش آیا جب سلطان برقوق کی حکومت تھی اور سنگساری کے بعد ان کی لاش کو جلادیا گیا تھا ، شیعہ مکتبہ فکر میں وہ شہید اول کے طور پر مشہور ہیں شیخ ضیاء الدین جبہی العاملی جوکہ 1506ء میں پیدا ہوئے اور وہ جبل عامل سمیت قاہرہ ، دمشق وغیرہ میں شیعہ اور سنّی دونوں کے مدارس میں پڑھے اور چاروں سنّی فقہ و فقہ جعفریہ کے مستند عالم مانے جاتے تھے ، یہ 1558ء میں سلطان دمشق سے ملنے جارہے تھے کہ راستے میں ان کا سرقلم کردیا گیا ، انھوں نے اپنی ایک سوانح عمری بھی لکھی تھی جو ان کے خاندان نے محفوظ رکھی اور ایک شرح انھوں نے شہید اول کی کتاب " المعۃ الدمشقیۃ " کی بھی لکھی تھی اور ان کو شیعہ مکتبا فکر میں شہید ثانی کے طور پر جانا جاتا ہے قاضی نور اللہ شوشستری 1549 ء میں موجودہ خوازستان ایران کے شہر شوشستر میں پیدا ہوئے اور وہ اکبر کے زمانے سے ہندوستان میں مغل بادشاہوں کے قریب تھے ، بہت عالم فاضل آدمی تھے ، مغلوں کے دربار میں ایرانی اور ترک ، روہیلا پٹھانوں کے درمیان قربت دربار کے حوالے سے کشمکش چلتی رہتی تھی ، ہمایوں ، اکبر کے زمانے تک مغل سلطنت پر سیکولر روائت غالب رہی لیکن جہانگیر کے زمانے میں شیخ احمد سرہندی کے زیر اثر پورے ہندوستان میں اینٹی شیعہ ، اینٹی ہندؤ اور یہاں تک کہ اینٹی سکھ فرقہ وارانہ مہم کا اثر دربار اور خود جہانگیر کے اپنے اوپر بھی ہوا ، اسی رجعت پسندی اور انتہا پسندی کی زد میں قاضی نور اللہ شوشستری بھی آئے ، انھوں نے شیعہ مذھب کے دفاع کے لیے فرنٹ فٹ پر بیٹنگ کی اس کی وجہ سے ان کو جہانگیر نے قید کردیا اور کوڑوں کی سزا سنائی ، کوڑے لگنے کے دوران ہی ان کی شہادت ہوگئی اور وہ شیعہ مکتبہ فکر میں شہید ثالث کہلائے ، ان کی شہادت کا زمانہ 1610ء کا ہے اور یہ جہانگیر بادشاہ کا دور تھا ، پھر شاہ جہاں سے لیکر عالمگیر کے دور تک ہندوستان میں صلح کلیت ، بھگتی ، ملامتی اور سیکولر ، روادار نظریات کے خلاف نہ صرف سماج کے اندر ملّاؤں کی تحریک مضبوط ہوتی چلی گئی بلکہ خود دربار بھی فرقہ پرستی سے لتھڑ گیا اور یہ سلسلہ عالمگیر کے زمانے میں اپنی انتہا کو پہنچ گیا ، عالمگیر نے شیخ احمد سرہندی کے فرقہ پرست تصوف اور سخت گیر جامد شرعی تصورات کو اپنالیا اور ان کی روشنی میں سخت گیر فرقہ پرست ملاؤں سے فتاوی عالمگیری تیار کروایا اور اس کو ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کا کوڈ بنانے کی کوشش کی اور یہ وہی دور ہے جب مغلیہ دربار میں شیعہ مخالف ، ہندؤ و سکھ مخالف خیالات تیز ہوگیا اور پراسیکوشن بھی بڑھ گئی تھی اور عالمگیر کے مرنے کے بعد یہ سلسلہ اور زیادہ گھمبیر ہوگیا ، شاہ ولی اللہ کی وفات کے بات ہندوستان میں شیعہ -تنازعہ اس لیے بھی بڑھ گیا کہ شاہ عبدالعزیز پسر شاہ ولی اللہ نے ایک کتاب " تحفۃ الشیعہ" لکھی جس کے بعد اس تنازعے میں شدت آگئی ، اور اس کتاب کا جواب مرزا محمد کامل دھلوی نے "نزھۃ الشیعہ " لکھکر دیا ، نواب آف جھجر (ہندوستان میں روہتک کے نواح میں ایک دیسی ریاست) وہ خاصے سخت گیر اور شاہ عبدالعزیز کے پیرو تھے ، انھوں نے مرزا کامل دھلوی کو سازش کرکے زھر دلوادیااور اس سے مرزا کامل دھلوی کی شہادت ہوگئی اور اس طرح سے کامل دھلوی شیعہ مکتبہ فکر میں شہید رابع کے طور پر پہچانے جاتے ہیں شیعہ مکتبہ فکر میں شیعی روائت اور شیعی حریت فکر کے لیے شہادت پانے والے شہید خامس محمد باقر الصدر تھے ، یہ مارچ 1935ء میں پیدا عراق میں پیدا ہوئے اور انھوں نے شیعت کو دبانے اور جبر کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف محمد حسن البکر و صدام حسین کی آمرانہ حکومت کے خلاف آواز اٹھائی ، جس کی پاداش میں صدام حسین نے ان کو شہید کردیا ، یہ عراقی دعوہ پارٹی کے بانی تھے اور اب شہید خامس کے لقب سے پہچانے جاتے ہیں آیت اللہ محمد باقر الحکیم جو عراقی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ تھے اور 2003ء میں ایک بم دھماکے میں نجفین میں ان کی شہادت ہوئی اور ان کی شہادت میں جو چار دھشت گرد ملوث تھے ان کا تعلق وہابی تکفیری دھشت گرد گروہ سے تھا ، آیت اللہ محمد باقر الحکیم شیعہ مکتبہ فکر کے شہید سادس کہلاتے ہیں ‎

بلاول کا سیاسی مہورت - ماں سے زیادہ باپ کے اثر میں کئی گئی تقریر


اٹھارہ اکتوبر 2014ء پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی شہر میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا اور لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو وہاں اکٹھا کرلیا اور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ہجوم سے واقف ہونے کی وجہ سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ اس ہجوم میں اکثریت پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں اور جیالیوں کی تھی اور ان کی اکثریت کے لیے آج بھی بھٹوز اور بے نظیر بھٹو انسپائریشن کا سرچشمہ ہیں اور ان کی کشش ان کو اس میدان تک کھینچ لائی تھی اور اس میں بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے امید کی رمق بھی سبب بنی جسے جیالے اور جیالیاں بی بی کی نشانی کے طور پر دیکھتے ہیں جبکہ اس میں سندھ میں پارٹی کی حکومت اور ٹرانسپورٹ کا بھی کردار تھا میرے لیے اٹھارہ اکتوبر کا جلسہ اس لیے اہمیت کا حامل تھا کہ میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ کیا اکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے اندر پنجاب کے اندر تیزی سے بدلتی سیاسی صورت حال اور اس کی اپنی پارٹی کے ہمدردوں اور کارکنوں کے اندر پائے جانے والے تحفظات و سوچ کا ادراک موجود ہے ؟ کیا یہ قیادت پی پی پی کی پالیسی میں کوئی بنیادی قسم کی تبدیلی بارے اشارہ دے گی ؟ اور پی پی پی پر جو دوستانہ اپوزیشن کا الزام لگ رہا ہے ، اس الزام کو دور کرنے کے لیے یہ کون سے اقدام اٹھائے گی ؟ چوہدری اعتزاز احسن ، اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پارٹی کی سب تنظیمیوں کو تحلیل کرنے اور نوجوان قیادت لانے اور ملتان کے ضمنی الیکشن میں بری کارکردگی پر جو اظہار پیشمانی کیا ، اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ پارٹی کی قیادت کے اندر یہ احساس جنم لے رہا ہے کہ اگر سیاست کے دھارے میں پہلی اور دوسری پوزیشن کو برقرار رکھنا ہے تو پھر فرسودہ تنظیمی ڈھانچے سے جان چھڑانا لازمی ہے - اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ایسی کوئی تبدیلی 30 نومبر سے پہلے ورکرز کنونشن سے قبل ایسی کوئی تبدیلی لیکر آتی ہے جس سے پی پی پی کے ورکرز کے اندر پارٹی کے اندر جمہوریت کا احساس پیدا ہو اس جلسے میں کی جانے والی تقریروں کے متن کو دیکھا جائے اور ان میں سیاسی پارٹیوں اور حکومت پر تنقید کے تناسب کو دیکھا جائے تو بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری سمیت تمام پی پی پی لیڈروں کی تقریروں میں تنقید کا سب سے زیادہ جھکاؤ پاکستان تحریک انصاف کی جانب تھا اور میاں نواز شریف کی جانب اور وفاقی حکومت کی جانب تنقید کا تناسب سب سے کم تھا اور اس میں بھی وضاحتیں زیادہ تھی بلاول بھٹو زرداری نے اگرچہ میاں نواز شریف کی جانب سخت رویہ اختیار کیا جوکہ خوش آئیند ہے اور انھوں نے عمران خان کے ظالبان کے حوالے سے ماضی کے نکتہ نظر پر بھی بالکل درست تنقید کی ، لیکن اپنی تقریر م؛ں جو چیز وہ یا تو شعوری طور پر نظرانداز کرگئے یا ان کے نزدیک وہ زیادہ اہمیت کی حامل نہیں تھی وہ یہ تھی کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی تمام تر سیاسی جدوجہد کا اس وقت جو فوکس ہے وہ اس بات پر ہے کہ دو سیاسی جماعتوں کی حکومتوں نے اشراف پرستی پر زور دے رکھا ہے ، عوام سے جو ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے ، اس کا زیادہ حصّہ تو اشراف طبقے کی خدمت پر خرچ کردیا جاتا ہے اور امیر لوگوں پر ٹیکس کم ہے ، جبکہ تعلیم ، صحت ، سوشل سروسز پر بہت کم خرچ کیا جارہا ہے ، پی پی پی پر پاکستان تحریک انصاف کی تنقید یہ ہے کہ اس کی سندھ میں جو حکومت ہے وہ این ایف سی ایوارڑ سے ملنے والی بہت بڑی رقم کے باوجود اب تک سندھ میں بنیادی انفراسٹرکچر کو بدل نہیں سکی ہے اور بھٹوز کا جو شہر لاڑکانہ ہے ،اس کی غربت ، خراب تعلیمی و صحت کی صورت حال اور سینی ٹیشن و سڑکوں کے حوالے سے بری حالت ہے اور پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت بھی اشراف کی حکومت بن کر رہ گئی ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر میں سندھیوں ، پنجابیوں ، سرائیکیوں ، بلوچوں ، پشتونوں ، گلگتیوں اور کشمیریوں کی حالت زار بدلنے کا کوئی ایجنڈا اور کوئی روڈ میپ نہیں دیا ،جس سے ان کے وژن کا پتہ چلتا بلکہ سٹیج پر ان قومیتوں کی ترجمانی جن لوگوں سے کروائی گئی ،ان کی کارکردگی سے تو یہ قومتیں سخت ناراض ہیں گلگت بلتستان کی مثال لے لیں ، وہاں کے چیف منسٹر مہدی شاہ کی حکومت سے گلگت بلتستان کے لوگ کسقدر ناراض ہیں ، اس کا اندازہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تحت گںدم کی سبسڈی کی بحالی کے لیے ہونے والے بڑے بڑے احتجاجات سے کیا جاسکتا ہے ، جس کی قیادت پی پی پی نے نہیں کی تھی ، بلکہ اس کی قیادت انقلابی سوشلسٹ گلگت بلتستان کے صدر احسان علی ایڈوکیٹ کے پاس تھی اور نمایاں تںظیموں میں سے پی پی پی غائب تھی بلکہ اس کی حکومت تو لوگوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی تھی ، اور یہ نام نہاد چیف منسٹر مہدی شاہ اور اس کی کابینہ نے گلگت بلستان کے عوام کی خدمت کرنے کی بجائے جیسے لوٹ مار اور کرپشن کی ،اس سے لوگ پی پی پی سے ہی نفرت کرنے لگے ،پھر مہدی شاہ کی حکومت گلگت بلتستان میں تکفیری ، انتہا پسند طاقتوں پر کنٹرول کرنے میں ویسے ہی ناکام رہے جیسے پہلے پانچ سال پی پی پی کی وفاقی اور سندھ حکومت اور اب اس دور میں سندھ حکومت ناکام ہوئی ہے اور یہ شیعہ ، صوفی سنّی مسلمانوں کے ساتھ اپنی یکجہتی دکھانے میں خاصی ناکام رہی ، یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان میں متحدہ مجلس عمل ، پاکستان تحریک انصاف تیزی سے جگہ بناتی ہوئی سیاسی جماعتیں بنکر سامنے آرہی ہیں اور آثار یہ ہیں کہ گلگت بلتستان میں الیکشن ہوئے تو پی پی پی خاصی حسارے میں رہے گی اور اسے اپوزیشن بنچوں پربیٹھنا پڑے گا بلاول بھٹو زرداری سے پہلے آصف علی زرداری کی پوری تقریر کے دوران یوں لگا کہ ان کے لیے اس ملک میں سب سے بڑا مسئلہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف ہیں اور کوئی نہیں ہے ، ان کی لاہور یاترا کے دوران اور اس تقریر سے یہ تاثر پختہ ہورہا ہے کہ وہ عمران خان اور طاہر القادری پر اس لیے زیادہ غصّہ ہیں کہ ان دونوں نے انھیں آرام سے چار سال تک زیادہ وقت دبئی اور یوروپ و امریکہ گزارنے نہیں دیا ، اور ان کی جانب سے چار سال بعد سیاست شروع کرنے کے خواب کو چکنا چور کردیا اور اس سارے کھیل میں کھنڈت ڈال دی جس کا بنیادی تصور یہ تھا کہ جو بھی ہوجائے ، جتنا بھی برا وقت عوام پر ہو ، حکومت کی پالیسیوں پر حقیقی اپوزیشن کا مطلب اسے ٹف ٹائم دینا نہیں ، اور نہ ہی اس کے اصلاح احوال پر رضامند نہ ہونے پر اسے گھر کا راستہ دکھانا ہے ، بلکہ جمہوریت ، آئین اور پارلیمنٹ کی گردان جاری رکھکر عوامی احتجاج کا ڈنک نکالنا ہے اپوزیشن کی اپوزیشن کرنا بھی کوئی معیوب بات نہیں ہے اور خاص طور پر ایک آپ اپوزیشن کی اپوزیشن کسی نظریاتی آدرش کے لیے کررہے ہوں ، پی پی پی کی قیادت کا دیوالیہ پن تو رائے ونڈ جاتی عمرہ اور منصورہ مرکز جماعت اسلامی کے دوروں اور پنجاب کی صدارت سمیت پارٹی کے بہت سے عہدے ضیاءالحق کی کابینہ کے وزیروں اور غیرجماعتی مجلس شوری کے ارکان کو دے دینے سے بخوبی نظر آرہا ہے اور پھر پاکستان تحریک انصاف و پاکستان عوامی تحریک کی مخالفت کرنے سے بھی ان کو کسی نے نہیں روکا ، لیکن ان کے ایجنڈے اور منشور میں موجودہ سسٹم کے ڈلیور نہ کرنے کا جو سوال ہے ؟ اس کا کوئی جواب پی پی پی کی لیڈرشپ کے پاس نہ ہونے کی منطق سمجھ میں نہیں آتی اٹھارہ اکتوبر بلاول بھٹو زرداری کی سیاست کا دوبارہ سے مہورت تھا ، اس مہورت کے کئی ٹریلر خود آصف علی زرداری نے اپنی صدارت کے دنوں میں بھی تین سے چار مرتبہ چلائے تھے اور اس وقت بھی ملک بھر میں پی پی پی کی قیادت کی اہلیت اور اس کی عوام دوستی کے دعوؤں پر سوال اٹھائے جارہے تھے ، آج بھی وہی فضاء ہے بلکہ زیادہ شدید ہے اس وقت بھی بلاول نے زوالفقار علی بھٹو کا نواسہ اور بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہونے کا جملہ بار بار دوھرایا تھا اور خود کو بھٹو ازم کا وارث کہا تھا اور آج بھی کہا ہے میں بہت معذرت سے کہوں گا کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقریر سے مجھے یوں محسوس ہوا کہ بھٹوازم سے ان کی مراد پک اینڈ چوز پر مبنی صرف وہ نکات ہیں جو ان کو بھاتے ہیں - مثال کے طور پر زوالفقار علی بھٹو کی فلاسفی سوشلسٹ اکنامی پر مشتمل تھی جسے بے نظیر بھٹو نے ترک کردیا تھا ، اور اس کی جگہ انھوں نے ریگن - تھیچر ازم کے مارکیٹ ماڈل کو دے ڈالی تھی اور آصف علی زرداری نے پانچ سال حکومت اسی ماڈل کے تحت کی بلکہ میں تو یہ کہوں کا ریگن - تھیچر مارکیٹ ماڈل میں کرپشن ، فیورٹ ازم کا تڑکا تو تھا ہی نہیں ، نہ ہی ککس بیکس ، کمیشن کا بھگار تھا ، یہ تڑکا اور بھگار تو بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے وزیروں ، مشیروں نے ضیاء الحق کی باقیات سے مستعار لیکر اپنی سیاست کا نصب العین بنالیا اور اسے بھٹو ازم میں گڈمڈ کردیا اور آج تک اس پر کوئی معافی مانگنے کو تیار نہیں ہے بلاول بھٹو زرداری بھٹوازم کے ایک اور پاپولر نعرے " سامراجیت مخالفت " کو بھی کبھی زبان پر لیکر نہیں آئیں گے اور بھٹو کی قیادت میں امریکہ اور یورپ کی سامراجی پالیسیوں اور عالمی مالیاتی اداروں کی جکڑبندی کے خلاف جو خیالات پی پی پی کے اندر موجود تھے ،ان کو بلاول کبھی دوھرانا پسند نہیں کریں گے ، وہ تو یہ بھی نہیں بتائیں گے کہ کیسے لاطینی امریکی ممالک نے بھٹو ازم کی سوشلسٹ اور سامراجیت مخالف فکر کو ایک سیاسی عملی حقیقی پلان کے طور پر بولیویا ، وینزویلا وغیرہ میں نافذ بھی کرکے دکھادیا اور جو لوگ یہ کہتے تھے کہ منصوبہ بند معشیت اور نیشنلائزیشن کا وقت کزرگیا گیا ہے ،ان کو غلط ثابت کردیا زرعی اصلاحات کا اعلان بھٹو نے کیا اور پھر 1977ء میں اپن اقتدار کے آخری دنوں ميں سخت گیر اصلاحات کرنے کا فجیصلہ بھی کرلیا تھا ، یہ بھٹوازم کا بنیادی جزو تھا ، مگر آج کی پیپلزپارٹی ایسا کوئی اقدام اٹھائے گی ؟ بھٹوازم کو چوں ، چوں کا مربّہ بنادیا گیا ہے اور اس سے جو چاہے نکل سکتا ہے اور پی پی پی کی قیادت اس سے دائیں سمت جانے والے خیالات ڈھونڈ ، دھونڈ کر لاتی ہے ، قبلہ آصف علی زرداری تو بھٹو ازم سے پی پی پی کی ضیاء الحق کی باقیات سے زبردستی نکاح کے وجوب کا فتوی ڈھونڈ لائے ہیں اور اسے سیاسی مفاہمت کا نام دیکر شہید بھٹو ، شہید بی بی کا فلسفہ قرار دیتے ہیں ، ان میں تو اتنی ہمت بھی نہیں ہے کہ وہ اپنے جیالوں کو یہ سچ ہی بول دیں کہ ان کی ںظر میں آج کی سیاست مفاہمت کی سیاست ہے مزاحمت کی نہین ہے ۔ جس شہید بھٹو کو وہ مفاہمت کی سیاست کا علمبردار بتلاتے ہیں ، اس نے نے کمبائینڈ اپوزیشن اور ایوب کی گول میز کانفرنس کے نام پر بحران کا عوام دشمن حل نکالنے کی کوشش کا حصّہ بننے سے انکار کیا تھا اوریہی انکار اس کی پارٹی کو مغربی پاکستان کی فاتح بناگئی تھی اور بھٹو نوجوانوں کا ھیرو ٹھہرا تھا ، جس کا انکار آصف علی زرداری کی سیاست کا بنیادی جزو ٹھہر گیا ہے اور بلاول بھٹو زرداری کو بھی اسی سمت دھکیلا جارہا ہے بلاول بھٹو زرداری نے اپنی جو تقریر تیار کی ، اس تقریر کا متن یہ بھی بتلاتا ہے کہ وہ اس تقریر کو بنانے کے دوران یہ کوشش کرتے رہے کہ ایک تو عوام اور جیالوں پر یہ تاثر پڑے کہ ان کی پارٹی اور وہ نواز شریف کی حقیقی اپوزیشن ہیں ، دوسرا عمران خان کے اثر کو زائل کریں ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ماضی کے شاندار کارناموں کی لمبی فہرست گنوانے اور " پدرم سلطان بوم " کی گردان سے حقیقی اپوزیشن کہلانے اور لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے کا ٹارگٹ حاصل ہونا بہت مشکل ہیں بلاول بھٹو زردای اگر پاکستان پیپلزپارٹی کو پنجاب سمیت پورے ملک کی متحرک عوامی پارٹی بنانے کے خواہاں ہیں تو ان کو سندھ میں جاری شیعہ نسل کشی ، صوفی سنّی مسلمانوں کی پراسیکوشن ، ہندؤں کی نقل مکانی کو روکنے کے ساتھ ساتھ ، سندھ حکومت کی نااہلی ، کرپشن ، بدعنوانی ، بدانتظامی کو ختم کرنا ہوگا اور سندھ کی پسماندگی کو دور کرکے ایک حقیقی ترقی کا ماڈل دوسرے صوبوں کو دکھانا ہوگا ، جس کا مطالبہ وہ کے پی کے میں عمران خان سے کررہے ہیں اور پنجاب کے اندر سیاسی فضاء بدل چکی ہے ، لوگ ہر اس قوت کو لبیک کہنے کو تیار ہیں جو نواز حکومت کے فاہشزم کو للکارے جو بلاول بھٹو اپنے والد کے سیاسی مفاہمت کے پنجرے میں قید ہونے کی وجہ سے کرنے سے قاصر ہیں بلاول بھٹو زرداری ! پی پی پی کا ہر ایک مخلص جیالا آپ سے اٹھارہ اکتوبر کو میاں نواز شریف اینڈ کمپنی سے سیاسی مفاہمت ختم کرنے کے اعلان کی توقع کررہا تھا جو آپ نے نہیں کیا بلکہ اس کے جواز تلاش ان کی تقریر میں ہرجگہ نظر آئی اور اس سے مجھے لگا کہ بلاول پر ماں کی بجائے باپ کا اثر زیادہ ہے اور وہ لاشعوری طور پر باپ کی لیگسی یا ورثہ کو گلے لگارہا ہے ، یہ عمل بلاول کو اس دلدل میں پوری طرح دھنسادے گآ ،جس میں ابھی بلاول کے پیروں کی انگلیاں ہی دھنسی ہیں ،اس دلدل سے باہر آنے کا طریقہ نام نہاد مفاہمت سے بغاوت کا اعلان ہے

Thursday, October 16, 2014

این اے 149 کا ضمنی انتخاب - ‏عامر ڈوگر نے ایک بال سے دو وکٹوں کا شکار کیسے کیا ؟


سولہ اکتوبر 2014ء کا این اے 149 میں ضمنی الیکشن ایک طرف تو ملتان میں ڈوگر خاندان کے لیے خاصا خوش قسمت ثابت ہوا کہ عامر ڈوگر جوکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اندر رہتے ہوئے اس حلقے میں کم از کم قومی اسمبلی کے لیے جیتنے والے گھوڑے کبھی خیال نہیں کئے جاتے تھے وہ پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑ کر آزاد امیدوار بنکر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے عامر ڈوگر کے والد نے جب پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تو اصل میں یہ شمولیت سید یوسف رضا گیلانی کے توسط سے ہوئی تھی اور وہ پیپلزپارٹی کے اندر گيلانی گروپ کے اتحادی خیال کئے جاتے تھے اور ان کی شاہ محمود قریشی سے اس قدر قربت نہیں تھی ، پیپلزپارٹی میں رہکر گیلانی گروپ کے ساتھ دینے میں ڈوگر خاندان کو پی پی پی کے سابقہ دور حکومت میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ، کیونکہ سید یوسف رضا گیلانی کا گروپ نوکریاں بغیر پیسے کے کسی کو دیتا نہیں تھا اور ٹھیکے اور ديکر مراعات بھی مختلف النوع قسم کی رشوتوں کے بغیر ملتی نہیں تھیں اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ جس قدر فاغدہ گیلانی کے اقتدار کا جاوید صدیقی نے اٹھایا ،اس کا عشر عشیر بھی عامر ڈوگر نہیں اٹھا سکے تھے اگر آپ خونی برج اور اس کے پڑوس کے علاقوں کا ایک دورہ کرلیں اور جاوید صدیقی کے بارے میں لوگوں سے پوچھیں تو آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ جاوید صدیقی کی ضمانت ضبط ہونے کا سبب کیا ہے عامر ڈوگر ویسے بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں اپنے تنظیمی عہدے کے نمائشی ہونے پر بھی خاصے دلگیر تھے اور ان کو معلوم تھا کہ پی پی پی کی قیادت تنظیم نو ، پارٹی تنظیموں کو کسی قسم کا اختیار دینے کو تیار نہ تھی ، اور اس ضمنی الکشن میں پی پی پی تو پہلے جاوید ہاشمی کے لیے میدان کھلا چھوڑنے کا ذھن بنا چکی تھی ، جب عامر ڈوگر نے یہ سب حالات دیکھے تو ایک طرف انھوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو دوسری طرف انھوں نے شاہ محمود قریشی سے ہاتھ ملالیا ، اور یہ اتحاد پاور پالیٹکس میں عامر ڈوگر کو جیتنے والا گھوڑا بنانے میں خاصا فیصلہ کن ثابت ہوا عامر ڈوگر کے مقابلے میں جاوید ہاشمی کی شکست میں ، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کی ان کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا ہاتھ تو ہے ہی لیکن اس ہار میں ان کا مسلم لیگ نواز سے حمائت قبول کرلینا اور اپنی کوٹھی کو مسلم لیگ نواز کے دفتر میں بدل دینے کا بھی بہت بڑا کردار ہے اور پھر وہ این اے 149 سے اپنی حمائت میں قریشی اور راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی ووٹرز کو پوری طرح سے اپنے حق میں نہیں کرسکے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگئی اور یہ اس حلقے سے ضمانت ضبط ہوئی ہے جس میں ہنو کا چھجہ ، خونی برج ، اشرف آباد ، لودھی کالونی ، سبزہ زار کالونی سمیت بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں کئی نامور جیالوں کے گھر ہیں اور یہ وہ علاقے ہیں جہاں کبھی بھٹو نے پیر حامد علی خان کے مریدین کی اکثریت کے باوجود میدان مار لیا تھا اور اس حلقے میں پی پی پی کے بہت سے سابق اور موجودہ ضلعی ، تحصیل اور سٹی کی تنظیم کے عہدے داروں کے گھر واقع ہیں اور پی پی پی کا اس حلقے سے ووٹ لینے کا جو پیٹرن ہے ، اس میں 30 سے 40 ہزار ووٹ اس کو لازی پڑتے رہے ہیں اور اب جاوید صدیقی سے 6 ہزار 3 سو 26 ووٹ ليے اور ان کی ضمانت ضبط ہوگئی اور یہ ضمانت اس حقیقت کے باوجود ضبط ہوئی کہ پی پی پی کی انتخابی مہم چلانے والوں میں بابو فیروز الدین انصاری کے فرزند سابق ایم پی بے بابو نفیس انصاری بھی شامل تھے ، پی پی پی نے جاوید صدیقی کا انتخاب کرکے غلطی کی ، وہ اگر اس کی جگہ بابو نفیس انصاری کو ٹکٹ دیتی تو شاید عزت سادات بچ جاتی ، کیونکہ بابو نفیس انصاری نیک نامی میں پی پی پی ملتان کے اندر اس وقت شاید سے سے آگے ہیں ، جن کے دامن پر نہ تو کرپشن کا داغ ہے اور نہ ہی ان پر نوکریاں فروخت کرنے کا الزام ہے ، جس سے اکثر و بیشتر معززین پی پی پی متصف ہیں پاکستان پیپلزپارٹی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز کے مقابلے میں اس ضمنی الیکشن میں میڈیا اور لوگوں کے درمیان زیادہ زیربحث نہ رہی اور اس کی ایک بنیادی وجہ تو یہ ہے کہ مسلم لیگ نواز حکومتی پارٹی ہے اور اس پارٹی کی اگر کسی جانب سے حقیقی اپوزیشن ہورہی ہے تو وہ پاکستان تحریک انصاف ہے جبکہ پی پی پی کے بارے میں تو خود اس کے اپنے حامیوں اور کارکنوں میں فرینڈلی اپوزیشن ہونے کا تاثر پختہ ہوگيا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میڈیا میں بھی پی پی پی پنجاب کی سیاست میں زیادہ زیر بحث نہیں ہے پی پی پی کے امیدوار کی این اے 149 میں ضمانت ضبط ہونے کا واقعہ پی پی پی کے شریک جئیرمین آصف علی زرداری کے میاں منظور وٹو کی جانب سے دئے کئے عشائیے میں کی گئی اس خود پسند تقریر کے ٹھیک دو دن پیش آیا ہے جس میں انھوں نے یہ کہا تھا کہ پی پی پی کی پنجاب میں مقبولیت میں کمی سوائے پروپیگنڈا کے کچھ نہیں ہے ، جس نے پی پی پی چھوڑی وہ تباہ و برباد اور رسوا ہوگیا مجھے پی پی پی چھوڑجانے والوں کی تباہی و بربادی کے فارمولے پر یقین شہید بے نظیر بھٹو کی موجودگی تک تو تھا لیکن اس فارمولے کے بیکار ہونے پر یقین گذشتہ دور حکومت کے خاتمے کے موقعہ پر ہی آگیا تھا ، سرائیکی خطے میں پی پی پی چھوڑ کر پہلے شاہ محمود قریشی گئے تھے ، پھر جمشید دستی گئے ، اس کے بعد افتخار نذیر گئے اور اب عامر ڈوگر سب کے سب اس وقت ایم این اے ہیں اور ان کے حلقہ انتخاب میں پی پی پی تیسرے نمبر پر چلی گئی اور گذشتہ انتخاب میں تو این اے 159 سے تو ان کے امیدوار کی ضمانت ویسے ہی ضبط ہوئی جیسے اب این اے 149 میں ہوئی ہے اور این اے 159 ان علاقوں پر مشتمل ہے جہاں پی پی پی کو اس وقت بھی کامیابی ملی تھی جب ضیاء الحق کی باقیات نے پورا زور عبدالرحمان واہلہ کو ہرانے میں صرف کرڈالا تھا پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑجانے والوں کی تباہی اور بربادی ہونا اس لیے بند ہوگئی ہے کہ اس پارٹی کی قیادت نے اپنے کارکنوں کی بجائے جاگیرداروں ، سرمایہ داروں اور ان کے مصاحبوں پر اعتماد کیا ہے اور ضیاء الحقی طرز سیاست کو کامیابی کی کنجی مان لیا ہے اور کرپشن ، بدعنوانی ، ککس بیکس ، نوکریاں بیچنے ، فراڈ کرنے جیسی بری اقدار کے ساتھ سیاست کرنے کو معیوب خیال کرنا چھوڑ دیا ہے

Monday, October 13, 2014

سعودی عرب - ملائیت آرٹ اور تاریخ کی سب سے بڑی دشمن


مکّہ میں دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت کی تکمیل ہوچکی ہے اور اس عمارت کا نام رائل مکّہ ٹاور ہے اور یہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے مکّہ کو جدید سہولیات و تعمیرات سے آراستہ کرنے کے ایک میگا کا پروجیکٹ کا حصّہ ہے جس کے تحت مکّہ شہر کے وسط میں جدید شاپنگ سنٹرز ، اقامتی ہوٹل ، اپارٹمنٹ ، بینک برانچز ، میٹرو ٹرین ، ایکسپریس وے ، میٹرو اسٹیشن ، پارکنگ لاٹ اور مسجد الحرام کی توسیع کے منصوبے شامل ہیں ، جن میں سے بہت سے تو مکمل ہوگئے ہیں جبکہ کچھ مکمل ہونے کے قریب ہیں مکّہ کو جدید بنائے جانے کے اس نئے مرحلے کا جیسے ہی آغاز ہوا تھا تو مکّہ کو ماڈرن بنانے کے خلاف بہت سی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئیں تھیں ویسے تو سعودیہ عرب میں ایسے سعودی ماہرین فن تعمیر و آثار قدیمہ اور ماہرین ثقافت و تاریخ کا قحط ہے جو سعودیہ عرب میں آل سعود اور ملائیت کی جانب سے تاریخ ، قدیم تعمیرات اور ثقافت کی تباہی کو روکنے میں سنجیدہ رہے ہوں ،جبکہ خود سعودی حکومت بھی اپنے وجود کے اول دن سے تاریخ ، آثار قدیمہ ، ثقافت سے کسی قسم کی کوئی ہمدردی نہیں رکھتی ہے لیکن ہم نے سعودیہ عرب کے اندر کوئی ایسی سیکولر ، ماڈرن تحریک بھی کھڑی ہوتی نہیں دیکھی جو سعودیہ عرب میں تاریخ ، ثقافت اور فن بارے سعودی عرب کے دشمن والے سلوک پر آواز بلند کرتی 1925ء میں جب ابن سعود نے مکّہ اور مدینہ پر قبضہ کرلیا اور مکّہ کے اندر جنت معلی اور مدینہ میں جنت البقیع کو مسمار کیا گیا ، جبکہ مولد پیغمبر کو مویشی منڈی بنایا گیا تو اس زمانے میں ہندوستان ، ترکی ، مصر سے زبردست احتجاج دیکھنے کو ملا تھا اور پوری مسلم دنیا میں مکّہ اور مدینہ میں مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کے خلاف سخت فضاء دیکھتے ہوئے سلطان عبدالعزیز ابن سعود نے لیپا پوتی کرکے اور رشوت کا بازار گرم کرکے بڑھتے ہوئے دباؤ کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی انیس سو ستر میں جب سعودیہ عرب پیٹرو ڈالر سے سر سے پیر تک نہا چکا تھا زیادہ منظم انداز میں پورے سعودیہ عرب کو جدید سرمایہ داری معاشرے میں بدلنے کے لیے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا اور اسی جدیدیت کے نام پر مکّہ اور مدینہ کی توسیع وغیرہ کا کام بھی شروع کیا گیا تھا سعودیہ عرب کے نام سے جو ملک آل سعود اور وہابی ملائیت کے اشتراک سے نجد و حجاز پر قبضہ سے وجود میں آیا اس کی فکری بنیاد علامہ ابن تیمیہ ، حافظ عبدالھادی ، ابن قیم اور محمد بن عبدالوہاب اور پھر آل شیخ کے وہابی مولویوں بشمول شیخ ابن باز ، صالح العثمین کے کٹّر ظاہریت پسند تصورات اور خیالات پر استوار ہوئی اور یہ وہ لوگ تھے جن کے خیال میں اسلام اور مسلمانوں کے زوال کا سبب اور ان کے غلام بن جانے کی وجہ مسلم معاشروں کی مروجہ ثقافت اور ان کی مروجہ سماجی زندگی ہے اور ان دونوں بنیادوں سے جو مسلم تاریخ ، مسلم فن تعمیر ، ثقافتی مظاہر سامنے آئے وہ سب کے سب غیر اسلامی ، شرکیہ اور بدعت ہیں آل سعود نے مکّہ ، مدینہ اور پورے حجاز میں اسلام کے ظہور میں آنے سے لیکر خلفائے راشدین ، اموی ، عباسی ، آل بویہ ، سلجوک ، ترک ‏عثمان تک کے ادوار کے تمام تر تاریخی ، ثقافتی ، مذھبی ورثے کو یکسر مسترد کردیا اور ایک طرح سے چودہ سو سال کی مسلم عرب حجاز کی تاریخ ، ثقافتی آثار اور فن تعمیر کے نمونوں کو شرک ، بدعت اور غیراسلامی قرار دیکر رد کردیا گيا مسلم تاریخ میں جتنے بھی حکمران نوآبادیاتی دور سے قبل آئے انھوں نے اگرچہ مجسمہ سازی وغیرہ رد کیا تھا لیکن فن تعمیر کے حوالے سے وہ اتنے بانجھ اور کٹھور کبھی نہ تھے جتنے آل سعود واقع ہوئے ہیں اور ان کی فوجی فتوحات میں قدیم تاریخی آثار کو مٹآئے جانے میں اتنی شدت کبھی بھی دیکھنے کو نہیں ملی تھی جتنی آل سعود کے ہاں پائی جاتی ہے اور یہ تو کسی مسلم حکمران نے نہیں کیا تھا کہ اس نے کسی قدیم مکان ، درخت ، مقبرے کو مسلم بزرگوں کی نسبت ہونے کی وجہ سے گرادیا ہو آثار قدیمہ اور تاریخ کو مٹانے کا کام اگر پورے مذھبی جوش و خروش کے ساتھ کسی نے سرانجام دیا تو وہ آل سعود ، وہابی ملائیت اور ان کی مدد و اعانت سے پروان چڑھنے والے طالبان تھے لیکن افغان طالبان کے امیر ملّا عمر نے کم از کم افغانستان میں یہ فرق تو ملحوظ رکھا کہ اس نے قندھار میں اپنی خلافت کا حلف اٹھاتے ہوئے احمد شاہ ابدالی کے مزار پر وہ خرقہ زیب تن کیا جس کی نسبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب کی جاتی ہے اور انھوں بامیان میں بدھا کے مجسمے کو اڑانے کے علاوہ افغانستان کی تاریخی و ثقافتی اہمیت کی زیادہ عمارتوں کو نقصان نہ پہنچایا لیکن اگر اسامہ بن لادن کو افغانستان میں اور زیادہ پاؤں جمانے کا موقعہ مل جاتا اور عرب وہابی جہادی جیسے وہاں پر قبضہ کررہے تھے تو بہت جلد وہاں وہی مناظر دیکھنے کو ملتے جو ہم نے خیبرپختون خوا اور قبائلی ایجنسیوں میں ان کی آمد کے بعد دیکھے تھے کہ کوئی مزار ، کوئی امام بارگاہ ان کی بربریت سے محفوظ نہ رہی اور پھر گیت ، سنگیت ، فنون لطیفہ ، کھیل سب ہی ان کی بربریت کا نشانہ بن گئے اور آج کل ہم ثقافت دشمنی کا بڑے پیمانے پر نظارہ شام اور عراق میں 40 ہزار مربع کلومیٹر پر قائم داعش کی خلافت کی جانب سے دیکھ رہے ہیں سعودی عرب مکّہ اور مدینہ کو جدید بنانے کے نام پر وہاں سے تاریخ کے مادی آثار کو مکمل مٹانے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ انھوں نے اس دلیل کے ساتھ کیا کہ مکّہ اور مدینہ میں زائرین کی تعداد میں بہت اضافہ ہوگیا ہے اور حج و عمرہ کرنے کے لیے آنے والوں کے لیے مسجد الحرام کی توسیع اور حاجیوں کی رہائش ، ان کی خدمت کے لیے ضروری کاروبار کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جدید ترقیاتی کام اشد ضروری ہیں یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ ترقی صرف مکّہ اور مدینہ میں موجود پرانے فن تعمیر کو مٹاڈالنے اور وہاں پر تاریخی آثار کو ختم کردینے سے ہی ہوسکتی تھی ؟ میں خود تو فن تعمیر کی مبادیات سے واقف نہیں ہوں لیکن اس حوالے سے کئی ایک فن تعمیر کی بہت زیادہ شد بد رکھنے والے دانشوروں کی تحریریں سامنے آئی ہیں جن میں ایک تو خود جدہ سے تعلق رکھنے والے معروف آرکٹیکچر محمد سامی محسن عنقاوی ہیں ، دوسرے برطانوی نژاد پاکستانی ماہر فن تعمیر ضیاء الدین سردار ہیں ، تیسرے سری نگر سے تعلق رکھنے والے معروف دانشور ، فلم ڈائریکٹر ، سکرپٹ رائٹر ، صحافی بشارت پیر اور چھوتے تھامس لپ مین ہیں - اور ایک اور اسلامک ہیرٹیج فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر عرفان علاوی ہیں ، جن کی جانب سے مکّہ اور مدینہ کی اس نام نہاد جدیدیت کی شدید مخالفت کی جارہی ہے اور وہ اسے تعمیر کی بجائے تباہی قرار دے رہے ہیں ضیاء الدین سردار نے " مکّہ کی تباہی " کے عنوان سے ایک آرٹیکل لکھا ، اس آرٹیکل میں انھوں نے مکّہ کی جدیدیت کو الٹراماڈرنائزیشن کا نام دیا اور ان کے خیال میں مکّہ کی جدید تعمیر اصل میں پورے مکّہ کی تاریخ کو مٹانے اور دوسری طرف خود مقصد حج کو فوت کرنے کے مترادف ہے - وہ کہتے ہیں کہ سعودی عرب نے قدیم اسلامی تاریخی شہر مکّہ کو مٹاکر اس کی جگہ سعودی عرب کا نیا ڈزنی لینڈ اور لاس ویگاس پیدا کردیا ہے ضیاءالدین سردار نے اس الٹراماڈرنائزیشن کا دانشورانہ تباہی کا پہلو بھی تلاش کیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ آل سعود اور اس کے وہابی ملّاؤں نے ایسا جدید مکّہ تعمیر کیا ہے جو مونو لتھک ہے ، بہت زیادہ کٹر پنتھی ہے اور تنوع و تکثیریت کا دشمن ہے اور وہ اس الٹراماڈرنائزڈ مکّہ کو پوری مسلم دنیا کو مونو لتھک اور تنوع و تکثیریت مخالف معاشروں میں بدل جانے کا زمہ دار بھی قرار دیتے ہیں ان کے خیال میں جو حاجی جدید مکّہ میں مناسک حج ادا کرنے کے دوران اسلام کی ابتدائی تاریخ سے لیکر بعد تک کے ارتقائی سفر کی تلاش وہاں کرنے کی کوشش کریں گے تو ان کو اس تلاش میں گوہر مقصود ہاتھ نہیں آئے گا اور نہ ہی حج اب مختلف نسلی ، قومیتی ، لسانی ، مسلکی پس منظر کے حامل لوگوں کے درمیان باہمی تبادلہ خیال اور فکری جدال کا موقعہ فراہم کرنے والا اور مکّہ تنوع پر مبنی فکری مکالموں کا مرکز رہا ہے بلکہ حج ایک پیکج میں بدل گیا ہے جس میں ایک ہوٹل سے دوسرے ہوٹل ، ایک مخصوص گروپ میں حرکت کرنے کا نام ہی حج رہ گیا ہے سرمایہ دارانہ جدیدیت کی علمبردار اقوام نے لندن ، پیرس ، روم کی تاریخی ، ثقافتی اور مذھبی شناخت کو باقی رکھا اور ان کو ان کی تاریخ سے محروم اور بے چہرہ نہیں کیا ، اس بات کو خود سعودیہ عرب کے ماہر فن تعمیر محمد سامی محسن عنقاوی جو جدہ کے رہنے والے بہت شدت سے محسوس کرتے ہیں سامی محسن عنقاوی نے 1975ء میں "حج ریسرچ سنٹر " کی بنیاد رکھی اور اس سنٹر کے تحت انھوں مکّہ اور مدینہ میں قدیم تاریخی عمارتوں کو محفوظ بنانے اور ان کو تلاش کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اپنے طور پر مکّہ اور مدینہ کی تاریخ کو محفوظ بنانے کا کام شروع کیا اور حال ہی میں انھوں نے رائٹر خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ انھوں نے مکّہ میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مکان کو تلاش کرلیا ہے جیسے انھوں نے دار ارقم کو تلاش کرلیا تھا لیکن ابھی وہ اس مکان کو پبلک نہیں کررہے کیونکہ اگر انھوں نے ایسا کیا تو سعودی حکومت اس مکان کے ساتھ بھی وہی کرے گی جو اس نے دار ارقم کے ساتھ کیا تھا کہ اس کو گرادیا تھا - حالانکہ دارارقم وہ جگہ ہے جہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پہلی درس گاہ بنائی تھی سامی محسن عنقاوی کہتے ہیں کہ 1932ء جب سے سعودی عرب کی بنیاد پڑی ،اس وقت سے لیکر اب تک 2014ء میں سعودی عرب نے جدیدیت کے نام پر 300 سے زیادہ تاریخی قدیم عمارتوں کو سرے سے مسمار کردیا اور کوئی تختی یا نشانی تک ان عمارتوں کی باقی نہیں ہے اور یہ ایک منظم طریقے سے ان شہروں کی تاریخ کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے سامی محسن عنقاوی کی نظر میں سعودی عرب تاریخ اور ثقافت سے نفرت کرنے والے ملّاؤں اور حکمرانوں کے چنگل میں پھنسا ہوا ہے اور 1992 ء میں سعودی عرب کی سنئیر مذھبی کونسل نے ایک فتوی جاری کیا ، جس میں آل سعود کو کہا گیا کہ وہ کسی بھی طرح سے مکّہ اور مدینہ میں پرانی تاریخی عمارتوں کو باقی رکھنے اور محفوظ بنانے کی کوشش نہ کرے اس سے شرک پھیلے گا ،گویا تاریخ ، آثار قدیمہ اور ثقافت کو اسلام کے عقیدہ توحید کے لیے خطرہ قرار دے دیا گیا لندن میں ہسٹاریکل انسٹیوٹ اور اورنٹیئل افریقن اسٹڈیز کے پروفسر کنگ جیفری بھی سعودیہ عرب میں تاریخ ، ثقافت اور پرانے تعمیراتی فن کو معدوم اور مرتا ہوا دیکھ رہے ہیں سامی عنقاوی نے جدہ میں اپنا گھر " المکیہ " کے نام سے بنایا اور اس گھر کو انھوں نے " حجاز " کی ثقافت کا عکاس بنایا اور اس گھر کو بنانے کا مقصد حجاز اس کی اس ثقافت کو محفوظ کرنا ہے جو سامی محسن عنقاوی کے بقول سعودی وہابی ملائيت کے تاریخ و ثقافت دشمن خیالات و اقدامات کے ہاتھوں حجاز میں معدوم ہورہی ہے اور سامی عنقاوی کا کہنا ہے کہ حجاز کی ثقافت بالعموم اور مکّہ و مدینہ کی بالخصوص تنوع اور تکثیریت پر مبنی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ اگر اس ثقافت کو محمد رسول اللہ سے شروع کیا جائے تو یہ 14 سو سال پر پھیلی ہے اور اگر حضرت ابراہیم سے شروع کیا جائے تو اس تاریخ کا دورانیہ 5000 ہزار سال پرانا ہے اور سعودی حکومت اصل میں 1400 سال اور 5000 ہزار سال پرانے تہذیبی و تاریخی ورثے کا قتل کرنے کا کام 1932ء سے کرتی آرہی ہے تھامس لپ مین اسے " زر اور وہابیت " کے امتزاج سے بننے والا ماڈرن حجاز کہتے ہیں جبکہ سامی محسن عنقاوی کہتے ہیں کہ اسلامی آرکیٹیکچر روائت اور جدیدیت کا امتزاج رہا ہے اور اس میں مستقل اور متغیر دونوں شامل ہوکر توازن پیدا کرتے رہے ہیں جس کا سعودی حکمرانوں اور وہابی ملائیت کو زرا بھی احساس نہیں ہے اور سامی ایک منظوم شکل میں اسلامی فن تعمیر کی تعریف یوں کرتا ہے الجمال ينتج من الكمال والكمال ينتج من التكامل والتكامل ينتج من التوازن والتوازن ينتج من الميزان الا تطغوافي الميزان هذا سرالتصميم عند جمال کمال سے اور کمال تکامل سے تکامل توازن سے توازن میزان سے منتج ہوتا ہے تو پھر میزان پر ہی اصرار کرو اور یہی ڈیزائن کا سر یعنی راز ہے تو سامی محسن عنقاوی کے ںزدیک مسلم فن تعمیر اور حجازی کلچر تصمیم کے ایسے سلسلے کا نام ہے جو روائت اور جدیدیت میں توازن سے جنم لیتا ہے اور اسی وجہ سے کمال و حسن پر مبنی ہے پاکستان کا الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سعودی عرب میں تاریخ و کلچر کی تباہی کے بارے میں آنے والی تمام خبروں ، مضامین اور فیچرز کا بائيکاٹ کئے ہوئے ہے اور اردو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے تو اس حوالے سے اپنے ناظر اور قاری کو جاہل رکھنے کی قسم کھارکھی ہے ،جبکہ یہاں کے کسی بھی نامور آرکٹیکچر یا آرٹسٹ یا ماہر تاریخ نے ابتک اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی ہے اور مذھبی حلقوں نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے

Sunday, October 12, 2014

پاکستان میں سیاسی جلسوں کی بہار


پاکستان تحریک انصاف کا سونامی انقلاب لاہور ، میاںوالی اور ملتان کے عوام کو فتح کرنے کے بعد سرگودھا جانے کی تیاری کررہا ہے اور جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کا ریلا فیصل آباد میں اپنا زور دکھا چکا ہے اور جھنگ جانے کی تیاری کئے ہوئے اور دونوں جماعتوں کا دھرنا شاہراہ دستور پر بدستور مورچہ زن ہے پاکستان پیپلزپارٹی بھی اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں سانحہ کار ساز کے شہیدوں کی یاد کو لیکر اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے اور اس کا ارادہ پنجاب میں نومبر کے اندر پانچ بڑے جلسے کرنے کا ہے پی پی پی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں ڈیرہ لگآیا ہوا ہے اور ان کے ارادے بلاول ہاؤس میں تادیر براجمان رہنے کے ہیں اور انھوں نے عاشورہ کے بعد یو سی لیول تک کے کارکنوں سے ملنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور ان کی جانب سے کارکنوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ تںطیم کو منظم کرنے کے بعد پنجاب میں انٹرا پارٹی الیکشن بھی کرائیں جائیں گے پی پی پی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں ابتک اپنے قیام کے دوران اپنا روئے سخن نواز شریف کی جانب کم اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کی جانب زیادہ ہے اور سیاسی حلقوں میں پی پی پی کے بارے میں یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ پی پی پی ایک اپوزیشن پارٹی ہے اور وہ حکومت کی اپوزیشن کرنے کی بجائے اپوزیشن کی اپوزیشن کرنے میں مصروف کیوں ہے ؟ پی پی پی کے شریک چئیرمین نے الیکشن کے بعد مسلسل یہ بیانات دئے تھے کہ پاکستان میں ابھی سیاست کرنے کا موسم نہیں آیا اور وہ یہاں تک کہ جب دھرنا عروج پر تھا تو لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں کہہ گئے تھے کہ سیاست کرنے کا وقت چار سال بعد آئے گا آصف علی زرداری اور ان کی کچن کیبنٹ کا خیال یہ تھا کہ چار سال گزرنے کے بعد وہ مسلم لیگ نواز کی نااہلی اور اس کی عوام کو ڈلیور نہ کرنے کی خرابی سے پھیلنے والی پنجاب میں مایوسی کو پی پی پی کے حق میں کیش کروائیں گے اور اس طرح سے پھر سے اقتدار میں آنے کی راہ ہموار کرلیں گے آصف علی زرداری اور ان کے دوست اسی خیال کی وجہ سے پارٹی کے اندر کسی قسم کی اصلاحات کی ضرورت پر بات تک نہیں کرتے تھے اور پارٹی کے اکثر کارکن بہت ہی بری طرح سے نظر انداز کئے جانے کا شکوہ کرتے نظر آتے تھے پی پی پی نے اس دوران بلاول بھٹو زرداری کو بھی بریکیں لگائیں اور آصف علی زرداری نے ان کا ریموٹ کنٹرول سنبھال لیا اور میرے قارئین کو یاد ہوگا کہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ سال انتہا پسندی ، مذھبی بنیاد پرستی کے خلاف سخت موقف اپنایا اور نواز شریف کی انتہائی دائیں سمت کی پالسیوں اور نج کاری سمیت ورکنگ کلاس دشمن اقدامات پر پے درپے بیانات دئے اور ایک آرٹیکل بھی لکھا تھا ، مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو اس سے یہ امید بندھی تھی کہ پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی مصلحت پسندی کی سیاست کو ترک کردے گی اور پاکستان میں عوامی خواہشات اور نوجوان نسل کی امنگوں کی ترجمانی کرے گی اور حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی ، لیکن دیکھنے میں یہ آیا کہ جیسے ہی بلاول بھٹو زرداری کے بیانات اور تقریروں میں ریڈیکلائزیشن آئی تو آصف علی زرداری نے اس پر پانی ڈالنے اور مفاہمت ، مفاہمت کھیلنے کا سلسلہ شروع کرڈالا اور ایک طرح سے بلاول بھٹو زرداری کے اڑنے سے پہلے ہی پر کاٹ ڈالے پی پی پی نے جس میدان میں سیاست کرنے سے گریز کیا اور سمجھوتے بازی کی سیاست کے زریعے سے نواز شریف اور ان کے اتحادیوں کو زیر بار کرنے کی جو پالیسی اپنائی اس سے پاکستان پیپلزپارٹی کو فائدے کی بجائے نقصان ہوا میرے پاس فیصل آباد ، لاہور ، راولپنڈی ، ملتان ، سرگودھا ، ڈیرہ غازی خان ڈویژنوں کی درجنوں کارکنوں کی ایک فہرست ہے جنھوں نے پی پی پی کی پرو نواز سیاست اور اپوزیشن نہ کرنے کی وجہ سے پارٹی چھوڑی اور پاکستان تحریک انصاف کا حصّہ بن گئے اور پی پی پی نے ان پارٹی چھوڑنے والوں کو منانے تک کی کوشش نہ کی پی پی پی کی قیادت کی ذھنیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی سمجھوتہ باز سیاست سے تنگ آکر اور انتہائی نچلے درجے کی طوطا چشمی کو ديکھر اور پھر ان کی پنجاب میں مسلسل غیرمقبول ہونے کی رفتار کو دیکھنے کے بعد جن لوگوں نے پیپلزپارٹی چھوڑی ان کو بے وفائی اور غداری کے طعنے ایسے دئے گئے جیسے پارٹی چھوڑنے والوں نے اقتدار کے گنگا میں ہاتھ دھونے کے لیے مقتدر پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز جوائن کرلی ہو اور وہاں وہ اقتدار کے مزے لوٹنے چلے گئے ہوں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پارٹی چھوڑنے والوں سے تند و تیز اپوزیشن اور حکومت کی سب سے بڑی اپوزیشن کرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف کا رخ کیا پاکستان پیپلزپارٹی کے اندر چاروں صوبوں سے نوجوان خون کی شمولیت کا سلسلہ تو کافی عرصہ پہلے سے ہی بند ہوگیا تھا اور اب پی پی پی کے بہت سے لوگ پارٹی چھوڑ بھی گئے تو اس صورت حال میں بلاول بھٹو نے ایک معذرت نامہ شایع کرڈالا اور آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنوں شسے ملاقاتیں شروع کیں آصف علی زرداری سنٹرل پنجاب سے تعلق رکھنے والے تمام ڈویژن کی ضلعی تںطیموں سے اور جنوبی پنجاب کی لنگڑی لولی تنظیم کے عہدے داروں سے مل چکے ، گویا ان کی ملاقات اکثر ڈمی تنطیموں اور فوٹو سیشن کے ماہر عہدے داروں سے خوب ہوئی اور وہاں بھی چند گھس بیٹھ جابڑے اور انھوں نے شریک جئیرمین کو آڑے ہاتھوں لیا مشتاق پگانوالہ آف گجرات نے آصف علی زرداری سے گوجرانوالہ ڈویژن کی ملاقات کے دوران پوچھا کہ " زرا یہ تو بتلائیں کہ آپ الیکشن سے قبل اور الیکشن کے دوران یہ کہتے پائے جاتے تھے کہ پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ق کے امیدواروں کے کھڑے ہونے کا فائدہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ہوگا اور پنجاب میں پی پی پی کی کارکردگی 2008ء کے الیکشن سے بہتر ہوگی تو ایسا ہوا کیوں نہیں ؟ اور ان دھرنوں کے دوران بھی آپ نے کہا تھا کہ ابھی سیاست کا وقت نہیں آیا تو یہ اجلاس کس خوشی میں ہورہے ہیں اور پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری 16 اکتوبر سے سیاست کرنے کے اعلان کس خوشی میں کررہے ہیں ؟ مشتاق پگانوالہ نے آصف علی زرداری سے پوچھا کہ پی پی پی کا پانچ سالہ دور اقتدار اگر واقعی برکات اور نعمتوں سے بھرپور تھا اور اس کے وزیروں و مشیروں کی کارکردگی اتنی ہی اچھی تھی تو پنجاب ، خیبر پختون خوا میں اس کے کیمپوں میں دھول کیوں اڑی ؟ آصف علی زرداری نے شاید مشتاق پگانوالہ کی بات ایک کان سے سنی اور دوسرے کان سے نکال دی اور یہی وجہ ہے کہ آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کو پانی کا بلبلہ قرار دے ڈالا ، انھوں نے پھر دو پہلوانوں کی لڑائی میں پاکستان پیپلزپارٹی کو فائدہ ہونے کا مفروضہ پیش کرڈالا آصف علی زرداری شاید تکڑے بیانات دیکر اس شرمندگی کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں جو ان کی پارٹی کو راولپنڈی کے اندر جیالوں کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے کراچی کے جلسے میں جانے سے انکار کی صورت میں اٹھانا پڑرہی ہے اور ان کے معتمد خاص فرحت اللہ بابر پی پی پی خیبرپختون خوا میں بہت بڑے بڑے جیالے ناموں کی پارٹی سے رخصتی کے خدشے کو روکنے کی کوششیں کررہے ہیں ، اس کی بھی پوشیدگی کی کوشش کی جارہی ہے پیپلزپارٹی کے کارکن مزارعے بنکر کام کرنے سے انکاری نظر آتے ہین اور شہید بھٹوز کے نام پر جذباتی بلیک میلنگ بھی ان پر اثر نہیں کررہی جبکہ پنجاب کے اندر عام آدمی کا موڈ باری اور سمجھوتوں کی سیاست کے یکثر خلاف نظر آتا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ، اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عوام آدمی کی نبض پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور جو عام آدمی کے ہاتھ کی نبض پر رکھے اس ہاتھ کو جھٹکنے کا مشورہ دیتا ہے وہ عوام میں نفرت کا نشانہ بن رہا ہے مسلم لیگ نواز کے وزیر کا ملتان میں رکشے میں بیٹھ کر فرار ہونا اور ملتان میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نوشتہ دیوار ہے جسے سب پڑھ رہے ہیں لیکن پی پی پی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اسے پڑھنے سے قاصر ہیں آج پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کا بازو بنے ہوئے شاہ محمود قریشی کا پی پی پی سے نکلنے کا ایک سبب آصف علی زرداری کا پنجاب میں آزاد امیدواروں کو اپنی پارٹی میں شامل کئے بغیر شہباز شریف کو حکومت بنانے کی دعوت دینا اور شاہ محمود کی کوششوں پر پانی پھیرنا بھی تھا جبکہ شاہ محمود کے گھر چالیس سے زائد آزاد امیدوار بیٹھے ہوئے تھے اور مسلم لیگ ق سے ملکر حکومت بنانے کے آثار روشن تھے اور اس اقدام سے پی پی پی کا جو حشر شہباز شریف نے پنجاب میں کیا وہ سب کے سامنے ہے اور پی پی پی سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی سے ہاتھ دھو بیٹھی ویسے اس عید قربان پر ایک اور معجزہ بھی ہوا ہے کہ آصف علی زرداری نے عید کی نماز اس مولوی کے پيچھے ادا کی جس نے سابق گورنر سلمان تاثیر کی نماز جنازہ پڑھانے سے نہ صرف انکار کیا تھا بلکہ جو مولوی سلمان تاثیر کی رسم قل میں گئے تھے ان کی تجدید ایمان کی تقریب بھی منعقد کی تھی بلاول ہاؤس لاہور کا ترجمان حامد میر کے بھائی فیصل میر کو مقرر کیا گیا ہے - فیصل میر نے اپنے بھائی حامد میر کی جانب سے کیری لوگر بل کے سامنے آنے کے بعد جیسے زرداری حکومت اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کو پاکستان میں بلیک واٹر کو لے آنے اور دیگر قسم کے افسانے گھڑنے پر جو خاموشی اختیار گئے رکھی شاید اس کا انعام ان کو شیری رحمان کے کہنے پر دیا گیا ہے پاکستان کے اندر کرپشن ، لوٹ مار ، اقربا پروری اور مڈل کلاس و غریبوں سے ٹیکس وصولی اور اشراف کو معافی اور بجلی کی چوری کا بوجھ ایمانداری سے بل ادا کرنے والوں پر ڈالنے اور 70 ، 70 ارب کا چونا لگانے کی سیاست کے خلاف نفرت ، انتقام میں بدل رہی ہے اور لوگوں کو اپنا انتقام پاکستان تحریک انصاف و پاکستان عوامی تحریک کی سیاست اور نعروں میں نظر آرہا ہے اور پی پی پی بھی نواز لیگ کی طرح اس غصے ، نفرت اور انتقام کو کاسمیٹک تبدیلیوں سے دبانے اور کم کرنے کی کوشش کررہی ہیں جو مجھے کم ہوتا نظر نہیں آرہا ، مجھے بلاول بھٹو زرداری سے بہت ہمدردی محسوس ہورہی ہے کہ جس کو آصف علی زرداری نے اپنی نام نہاد سیاسی ذھانت اور تدبر کے پنجرے میں قید کرکے رکھ دیا ہے اٹھارہ اکتوبر کو بلاول بھٹو کے پاس موقعہ ہے کہ وہ اس زندان پدر کو توڑ کر باہر آجائیں اور اپنی راہ خود متعین کرنے کی کوشش کریں

Monday, October 6, 2014

آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرے کو مارے شاہ مدار


یہ تصویر وہ ہے جسے میں ابھی تک اغیار کا پروپیگنڈا خیال کرتا ہوں لیکن آصف علی زرداری مفاہمت کے نام پر وہ فاصلے بھی مٹا چلے جن کو شہید بی بی بے نظیر بھٹو نے بہرحال برقرار رکھا تھا پاکستان میں پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنوں سے موجودہ سیاسی سیٹ اپ کی عوام دشمنی اور خواص کے ساتھ دوستی کا شعور عام ہورہا ہے اور اب ہر طرف سے مک مکا کی سیاست کو رد کیا جارہا ہے اور جمہوریت کے اشراف پنے کے خلاف جمہوریت کے عوام دوست ہونے اور جمہور کے لیے ہونے کا سوال بھی سیاسی مباحث میں بنیادی سوال بنتا جارہا ہے اس تبدیلی سے سب سے زیادہ سوالات اگر کسی سیاسی جماعت کی قیادت سے کئے جارہے ہیں تو وہ پاکستان پیپلزپارٹی ہے اور اس کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے سیاست کرنے کے طریقہ کار پر سب سے زیادہ بحث ہورہی ہے پی پی پی کو سنٹرل پنجاب اور سرائیکی خطے میں سب سے بڑے چیلنج کا سامنا خود اس پارٹی کے کارکنوں اور ہمدردوں کی جانب سے ہے جوکہ پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری سے ان کی مبینہ مفاہمت کی پالیسی بارے سوالات اٹھارہے ہیں آج جب میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں تو شریک چئیرمین آصف علی زرداری کو لاہور آئے تیسرا دن ہے اور اس دوران انہوں نے سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کی تںظیموں کے عہدے داران کے اجلاسوں کی صدارت کی ہے اور یہ بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات کا ہی تسلسل ہے ان تینوں اجلاسوں میں پی پی پی کی آصف علی زرداری کی سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کی صوبائی تںطیموں کے عہدے داران نے پی پی پی کی نواز شریف کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی ترک کرنے اور مرکز و پنجاب میں حقیقی حزب اختلاف کا کردار ادا کرنے کی رائے دی ایسے ہی ایک اجلاس میں گجرات سے پی پی پی کے معروف رہنماء مشتاق پگانوالہ نے آصف علی زرداری کو باور کرانے کی کوشش کی کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ اگر ان کے وزیروں ، مشیروں کی کارکردگی اتنی ہی بہترین تھی تو پارٹی کو پنجاب ، خیبرپختون خوا اور بلوچستان سے اس قدر بدترین شکست کیوں ہوئی ؟ انھوں نے کہا کہ جن کی وجہ سے پی پی پی کی ساکھ برباد ہوئی وہ آج بھی قربت زرداری کے مزے لوٹ رہے ہیں ڈاکٹر عاشق فردوس اعوان ، ندیم افضل چن ، نذر محمد گوندل ،چوہدری غلام عباس سمیت کئی اور اہم لیڈروں نے آصف علی زرداری کو بتایا کہ ان کی مفاہمت کی پالیسی سے پی پی پی پنجاب میں اپنا اثر کھورہی ہے اور اس کی جانب سے جگہ پی ٹی آئی پر کررہی ہے لیکن پی پی پی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے گنے چنے منتخب چند لوگوں کی اس مجلس میں یکسر پنجاب میں پی پی پی کی مقبولیت کا گراف مزید نیچے آنے کے تاثر کو غلط قرار دے ڈالا اور یہ ماننے سے انکار کرڈالا کہ پنجاب میں ان کی جگہ پی پی پی لے رہی ہے آصف علی زرداری کی جانب سے نواز شریف کے خلاف حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی بجائے ان سے مفاہمت پر زور دیا جارہا ہے اور پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے والد کی حرف بحرف تائید کررہے ہیں آصف علی زرداری پاکستان کے اندر سٹیٹس کو کی حفاظت کرنے پر جس قدر مصر ہیں اتنا ہی ان کی اپنی پارٹی کے اندر اور باہر سے ان کی اس کوشش کے خلاف احتجاج ابھر رہا ہے اور اب تو پی پی پی کے جیالے بات کو صرف "گو نواز گو " تک محدود نہیں ہیں بلکہ وہ اپنی پارٹی کے اندر انتخابات کا مطالبہ بھی کررہے ہیں میں پی پی پی کے اوپر دوستانہ تنقید کرنے والوں میں شمار ہوتا ہوں اور بعض اوقات اپنے بتوں کو پوجنے کے باوجود یہ سوال کرنے پر مجبور ہوں کہ آصف علی زرداری کی مفاہمت کی پالیسی آخر ہے کیا؟ اس پالیسی کا ایک بڑا حصّہ تو یہ ہے کہ پاکستان کی عوام بھلے کیسے ہی کرائسس اور بحران کا شکار ہوں اور اس کی زمہ دار حکومت کے خلاف کوئی ایجی ٹیشن کی سیاست نہ کی جائے اور پانچ سال تک ان کے کسی بھی ظلم پر آواز بلند نہ کی جائے مفاہمتی پالیسی کا دوسرا حصّہ ہے کہ جس طرح نواز شریف اینڈ کمپنی اپنے اردگرد سرمایہ داروں کی کہکشاں بنائے ہوئے ہیں ، اسی طرح شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے گرد بھی اکٹھے ہوں آصف علی زرداری نے اس ملک کے سٹاک ایکسچینج ، شوگر مل ، فلور مل ، اپٹماء وغیرہ میں اپنی جڑیں مضبوط کرجکا ہے ، وہ سرمایہ داروں کی ایک پرت کو نواز شریف کی چمک کا مقابلہ کرنے کو ساتھ ملاچکا ہے اور سرمایہ داروں کا یہ سیکشن بھی وہ ہے جو ضیاء الحق کی باقیات ہے آصف منصورہ جماعت اسلامی کے مرکز چلے جاتے ہیں اور جماعت اسلامی کے امیر کے پہلو میں کھڑا ہوکر جماعت اسلامی کے ساتھ ساتھ اس کی قیادت کی بھی تعریف کرتے ہیں آصف علی زرداری کی پالیسی اصل میں ضیاء الحق کے ورثہ سیاست کو قبول کرنا بلکہ "مل جل کر کھانے " کی روائت کو ایک مشن کے طور پر اپنا لینا ہے اور جو اس سے اتفاق نہ کرے وہ آصف زرداری کے بقول شیطان کا ساتھی ہے ۔کیونکہ وہ مل بانٹ کرکھانے کی راہ میں روڑے اٹکانے والا ہے آصف علی زرداری کے نزدیک پاکستان پیپلزپارٹی کی ترقی پسندی ، جمہوریت نوازی کا مطلب یہی ہے