Monday, May 5, 2014

فوج،آئی ایس آئی،ہم بستر میڈیا،جہادی اور سیاسی جماعتیں

نوٹ:میں اپنے ان قارئین سے بہت زیادہ معذرت خواہ ہوں جو مجھے روزنامہ خبریں ملتان کے ادارتی صفحہ پر پڑھتے ہیں اور شکائت کررہے ہیں کہ وہاں آج کل میں اس طنطنے اور کاٹ کے ساتھ نہیں لکھ پارہا جو میرا اسلوب خیال کیا جاتا ہے تو اس کی وجہ بہت واضح ہے کہ مجھے صاف صاف بتادیا گیا ہے کہ پاکستانی فوج،آئی ایس آئی کی پالیسیوں اور ان کے ماضی بارے آج کے خاص تناظر میں لکھنے کی اجازت نہیں ہے اور میں نے بہت کوشش کی کہ اس موضوع پر بین السطور بات کہنے کا اسلوب اپناؤں لیکن جہاں تھوڑی سی بات نکلی وہیں کالم ردی کی ٹوکری میں چلا گیا تو اب لے دیکر یہ بلاگ ہے جس پر یہ سب کچھ لکھا جاسکتا ہے تو جن قارئین کو میرے بلاگ تک رسائی ہے وہ اسے پڑھ سکتے ہیں ،ویسے میں نے ایل یو بی پاک ڈاٹ کام کے ایڈیٹر انچیف سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ میرے کالمز کو کراس پوسٹ کے طور پر شایع کرے پاکستان کی خفیہ انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی اور پاکستان آرمی کی قیادت اور ان کے اہلکار اپنی طاقت کے بھرپور مظاہرے کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور طاقت کے اس مظاہرے کا مقصد پاکستان کے اندر اپنے ناقدوں کی زبان بندی کرنا اور ان کے لیے موجود کسی حد تک جگہ کو ختم کرنا ہے اس مقصد کے لیے ایک طرف تو پاکستان کی اس عسکری اسٹبلشمنٹ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اس کے پاس میڈیا کے اکثر مالکان اور ان میں کام کرنے والے صحافی بادام غلام بنے ہوئے ہیں اور اس اکثریت کو وہ ہرروز اپنے ناقدین کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں پاکستان کی ملٹری اور انٹیلی جنس کے ادارے کو جو لوگ کنٹرول کررہے ہیں ان کی حمائت میں اس وقت ایکسپریس گروپ کے اخبارات اور ٹی وی چینل ،روزنامہ خبریں اور اس کا چینل و دیگر اخبارات،روزنامہ پاکستان،روزنامہ دنیا اور اس کا ٹی وی چینل ،اے آروائی ٹی وی چینل ایسے میڈیا کے اخبارات اور ٹی وی چینل ہیں جن کی مالکان کی پالیسی یہ نظر آتی ہے کہ وہ فوج اور اس کے ذیلی اداروں اور آئی ایس آئی کے کردار بارے کسی بھی طرح کی تنقید اور تبصرے کے باب کو بند کرنے کی حمائت کررہے ہیں یا کم از کم وہ اس تنقید کو مین سٹریم میڈیا سے غائب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ان اخبارات اور چینلز نے ملٹری اور خفیہ اداروں کی پاکستان کے اندر سیاست میں مداخلت ،ان کی جہادی پراکسیز،دھشت گردی کی سپانسر شپ اور اور ان کے معشیت کے ایک خاصے بڑے حصّے پر قبضے ،زمینوں اور رقبوں کی الاٹمنٹس سمیت بہت سے معاملات پر تنقیدی گفتگو کو ازخود نافذ کردہ سنسر شپ کے تحت بین کرڈالا ہے فوج اور آئی ایس آئی کے اس حامی میڈیا میں آپ نا تو اوپر زکرکردہ معاملات پر کوئی کالم لکھ سکتے ہیں ،نہ ہی کوئی فیچر،نہ کوئی تحقیقی رپورٹ شایع کرسکتے ہیں اور ان میڈیا گروپوں کے ٹی وی چینلز پر آپ آکر ان معاملات پر کوئی تنقیدی تبصرہ شایع نہیں کرسکتے بلوچستان ،خبیر پختون خوا،وزیرستان ،سندھ میں فوج،ایجنسیاں ،ایف سی وغیرہ انسانی حقوق کی جن سنگین خلہف ورزیوں میں ملوث ہیں اور جس طرح سے بلوچوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اس پر بھی کسی قسم کی بات کرنا ان مذکورہ بالا میڈیا گروپس میں ازخود نافذ کردہ سنسر شپ کی نذر ہوچکا ہے فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے حمائت میں سامنے آنے والے یہ میڈیا گروپس اور فوج و آئی ایس آئی کے ہم بستر صحافی ایک طرف تو فوج اور ایجنسیوں کے ماضی میں کئے جانے والے جرائم کی کہانی کو بیان کرنے پر بین لگا چکے تو دوسری طرف یہ فوج اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آغی کے خلاف پر تنقید کے بارے میں بہت دور کی کوڑی لانے اور ایک سازشی تھیوری کو پھیلا رہے ہیں ایک مشترکہ کہانی جو ان میڈیا گروپوں کی جانب سے تواتر کے ساتھ بیان اور نشر کی جارہی ہے وہ یہ ہے کہ ہندوستان میں دنیا کی پانچ انٹیلی جنس ایجنسیوں جن میں ایرانی انٹیلی جنس ایجنی کو بھی شریک بتایا گیا کا اجلاس ہوا اور اس اجلاس میں مشترکہ طور پر پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی کے خلاف جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ایک دوسری سازشی تھیوری یہ ہے کہ امریکی سی آئی اے اور امریکی حکومت کے تھنک ٹینکس اور ان کے ہم بستر صحافیوں کی جانب سے آئی ایس آئی ،فوج کے خلاف عوام کے اندر منظم طور پر نفرت پھیلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے پاکستانی میڈیا،این جی اوز،سیاسی کارکنوں اور دیگر شعبوں سے افراد کو ہائر کیا گیا ہے اور ان کا کام پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف منظم پروپیگنڈا کرنا ہے تیسری سازشی تھیوری یہ ہے کہ راء اور سی آئی اے و موساد و راما نے ملکر پاکستان کے خلاف سائبر ٹیکنالوجی کی مدد سے جنگ چھیڑی ہے اور لاکھوں فیک آئی ڈی بناکر پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے فوج کا حامی میڈیا اور فوج کے ہم بستر صحافیوں کا دعوی ہے کہ وہ ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے میدان عمل می نکلے ہیں اگر آپ ایکسپریس سمیت دیگر فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں پر تنقید کو اپنے چینل اور اخبارات میں مکمل طور پر سنسر کرنے والے میڈیا گروپوں کے نشر کردہ اور شایع کردہ مواد کا جائزہ لیں تو آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ اس ساری مہم کا پاکستان میں انچارج میر شکیل الرحمان اور ان کے ادارے میں کام کرنے والے ایسے صحافیوں کو بتارہے ہیں جن کی جانب سے فوج اور ایجنسیوں کی سیاسی مداخلت،بلوچستان میں ڈرٹی وار اور مشرف کیس میں مشرف کی فوج کی جانب سے طرف داری پر تنقید سامنے آئی فوج ایک طرف تو اپنے حامی میڈیا گروپوں کو میدان میں لیکر اتری ہے تو دوسری طرف اس نے اپنے ان تمام حامیوں کو اکٹھا کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جن کو وہ سیاسی منظر نامے اور مین سٹریم میں لانے کے لیے اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کا استعمال کرتی رہی ہے اس حامی ٹولے میں ایک جانب تو وہ عسکریت پسند جماعتیں ہیں جو افغانستان ،کشمیر،ہندوستان،روس،وسط ایشیا اور اب مڈل ایسٹ میں اس کے آلہ کار کے طور پر لڑتی رہیں ہیں جن میں لشکر طیبہ (جماعۃ الدعوۃ )،جیش محمد،اہل سنت والجماعت(سپاہ صحابہ پاکستان)شامل ہے اور اس ٹولے کو حافظ سعید لیڈ کررہے ہیں اور اس کی سیکنڈ قیادت محمد احمد لدھیانوی کے پاس ہے اور یہ بھی سب کو پتہ ہونا ضروری ہے کہ یہ جماعتیں پاکستان کے اندر بلوچستان اور سندھ میں بھی خاص طور پر فوج اور آئی ایس آئی کی بلوچوں اور سندھیوں کے خلاف بطور پراکسی کے استعمال ہورہی ہیں اور ان کی جانب سے دفاع پاکستان کونسل کا پلیٹ فارم اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے دوسری طرف فوج کے پاس مذھبی تنظیموں کا ایک اور نیٹ ورک موجود ہے جو اس کی سودا کاری کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے کام آتا ہے اور یہ نیٹ ورک خاص طور پر پنجاب کے اندر مضبوط بنیادوں پر خود فوج کی نوازشات سے تیار ہوا ہے اس طرح کا ایک نیٹ ورک طاہر القادری کا ہے اور وہ پوری طرح سے فوج اور آئی ایس آئی کے کہنے پر ہر وہ خدمت سرانجام دیتے ہیں جو ان کو فوج اور آئی ایس آئی کی جانب سے سونپی جاتی ہے فوج کو بریلوی سنٹر رائٹ کی ایسی شخصیات کا تعاون بھی حاصل ہوا ہے جن کو مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف نے اپنے دور اس لیے کیا کہ وہ سعودیہ عرب اور ان کے پسندیدہ دیوبندی-وہابی دھشت گرد انتہا پسند لیڈروں کو ناراض نہیں کرسکتے تھے اور یہ لیڈر اس قدر زخم خوردہ ہیں کہ وہ نواز شریف اینڈ کمپنی کو گرانے میں ہر عمل کو جائز خیال کررہے ہیں اور ہم ایک طرح سے ان لیڈروں کو فوج کی نئی ڈارلنگ کہہ سکتے ہیں اور یہ ڈار لنگ صاحبزادہ حامد رضا ہیں جبکہ کراچی کے سنٹر رائٹ بریلوی مولوی ثروت رضا قادری سمیت اکثر بریلوی مولویوں کا خیال یہ ہے کہ دیوبندی دھشت گرد جو بریلویوں اور شیعہ و دیگر غیر مسلم اقلیتوں پر حملے کررہے ہیں وہ فوج اور آئی ایس آئی کے دشمن بھی ہیں اور فوج کے ساتھ اتحاد بناکر ہی ان سے نمٹا جاسکتا ہے تو وہ بھی فوج اور آئی ایس آئی کی جانب سے ہونے والی صف بندی میں شریک ہوگئے ہیں ،فوج نے شاید ان کو یہ یقین دھانی بھی کرائی ہے کہ ان کے کنٹرول میں جو دیوبندی-وہابی تنظیمں ان سے ان کا تصفیہ کرادیا جائے گا اور شیعہ سنر رائٹ مولویوں کو بھی یہی یقین دھانی کرائی جارہی ہے کل علامہ ساجد علی نقوی اور ثاقب اکبر کی ملاقات مولانا فضل الرحمان سے جو ہوئی اس کے پیچھے بھی فرشتے ہیں لیکن مجھے لگتا نہیں ہے کہ فضل الرحمان فوج اور آئی ایس آئی کے دام میں آئیں گے لیکن یہ طے ہے کہ فوج اور آئی ایس آئی اس وقت ملک میں جس صف بندی کی طرف بڑھنا چاہتی ہے تو وہ سنٹر رائٹ بریلوی ،سنٹر رائٹ شیعہ کا کم از کم دیوبندی عسکریت پسندی کے سیاسی فیس اور نام نہاد سافٹ امیج کے ساتھ ایک عارضی سا اتحاد ضرور کرائے گی ایک اور صف بندی بلکہ پیش بندی پاکستان تحریک انصاف ،عوامی مسلم لیگ،پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان مسلم لیگ ق کی شکل میں ہے اور یہ ایک طرح سے زرا زیادہ خالص قسم کا سیاسی فیس ہے جہاں فوج اور آئی ایس آئی اپنے مفادات کو کور کرے گی فوج اور آئی ایس آئی کے پاس اس کے علاوہ قصبات اور چھوٹے شہروں میں بھی ایسے نام نہاد گروپوں اور شخصیات کی کمی نہیں ہے جو بڑے دھڑلے سے اپنے آپ کو فوج یا آئی ایس آئی کا سورس کہتے ہیں اور یہ عمومی طور پر چٹی دلال ہوتے ہیں اور زیادہ تر یہ صحافی یا تھانوں یا عدالتوں میں دلال کا کام کرتے ہیں یا پھر مختلف قسم کی کاغذی تنظیموں کے عہدے دار ہوتے ہیں یا پھر ایسے کاروباروں سے منسلک ہوتے ہیں جن کی حفاظت فوج کا کوئی حاضر سروس یا سابق افسر کررہا ہوتا ہے اور یہ بھی فوج اور ایجنسیوں کا حامی حلقہ ہے اس لیے جب پاکستان میں بائیں بازو اور جمہوری حلقے یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کی سب سے منظم سیاسی پارٹی فوج ہے تو کچھ غلط نہیں کہتے پاکستان کے اندر آزاد میڈیا،آزاد عدلیہ اور آزاد سیاست اتنی آزاد کبھی نہیں تھی جس کا بہت چرچا کیا جاتا تھا اور جب تک میمو گیٹ سامنے نہیں آیا تھا تو امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی بھی کہا کرتے تھے کہ یہ نیا پاکستان ہے جس میں فوج اور آئی ایس آئی اپنے سابق کردار سے رجوع کرچکی ہے لیکن فوج اور اس کی معاون ایجنسیوں نے 2008ء سے لیکر آج 2014ء تک یہ ثابت کردکھایا ہے کہ وہ ایک طرف تو خارجہ پالیسی اور نیشنل سیکورٹی پالیسی کی ملکیت سے کسی بھی طرح دست بردار نہیں ہوگی اور دوسری طرف وہ اپنی معاشی ایمپائر کو بھی سکڑنے نہیں دے گی اور جب کبھی اس کی کوشش کوئی کرے گآ تو یہ اسے مجبور کرے گی کہ وہ فوج اور آئی ایس آئی کی مرضی کے مطابق پاور شئرنگ کے فارمولے کو تشکیل دے اور جو یہ تناسب طے کرے اس پر کام کرے پانچ سال پاکستان پیپلزپارٹی نے اسی تناؤ کے ساتھ پورے کئے تھے اگرچہ میاں نواز شریف نے کئی فاؤل اس دوران کھیلے جو وہ نہ کھیلتے تو آج حالات شاید مختلف ہوتے لیکن پھر بھی وہ پانچ سال نکلوانے میں مددگار ثابت ہوئے مگر آج میاں نواز شریف کو کم از کم پاکستان پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم اور اے این پی کی جانب سے ایسے فاؤل کھیلے جانے کا سامنا نہيں ہے ویسے ایک اور بات بھی اہم ہے اور وہ یہ ہے کہ فوج اور آئی ایس آئی کو سب سے زیادہ حمائت سنٹرل پنجاب سے میسر آرہی ہے اور زیادہ زور بھی وہیں ہے جبکہ سب کو علم ہے کہ سرائیکی بیلٹ ،اندرون سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں اس فوج نواز اور آئی ایس آئی نواز ہیجان انگیزی کا وجود نہیں ہے اور یہ بات عیاں ہے کہ فوج کی جہادی پراکسیز اور اس کی معاشی ایمپائر کے اصل محافظ بھی سنٹرل پنجاب میں ہی زیادہ رہ گئے ہیں اور ایک طرح سے یہ آخری مورچہ ہے فوج اور آئی ایس آئی کے پاس جو وہ اپنی ماورائے آئین و قانون اور جمہوریت مخالف ،عوام دشمن اور چھوٹے صوبوں کی مظلوم عوام کے خلاف اختیار کی جانے والی پالیسیوں کو بچانے کے لیے استعمال کررہی ہے اور ہاں ایک بات اور کہ اس دوران بہت سے کلین شیو،تھری پیس سوٹ زیب تن کرنے والے،پٹر پٹر انگریزی بولنے والے ،خود کو اصلی تے وڈا صحافی بتلانے والے اور بعض تو خود کو قانون کا سب سے بڑا ماہر بتلانے والے بھی بری طرح سے ایکسپوز ہوئے ہیں جن میں معید پیرزادہ،بابر ستار اور طلعت حسین جیسے مسٹر کلین بھی شامل ہیں جبکہ ملیحہ لودھی،شیری رحمان،نجم سیٹھی ،اعجاز حیدر تو بہت پہلے بے نقاب ہوگئے تھے میں ملتان سمیت کئی ایک شہروں کی اس چھوٹے استاد ٹآئپ صحافیوں کا زکر نہیں کررہا جو ان شہروں میں تو یقینی بات ہے کہ گاڈ فادر ہیں لیکن اس سے باہر ان کا قومی امیج نہیں ہے مگر فوج اور آئی ایس آئی کی چاکری میں ان کا جواب بھی نہیں ہے فوج اور آئی ایس آئی تو یقین مانئے اپنی حمائت میں جرائم پیشہ ،قبضہ گیروں اور رشورت خور مافیا کو بھی سامنے لے آئی ہے کیونکہ درجن بھر غنڈوں کو سفید لباس پہنا کر شرفاء بناکر پریس کلبوں کے سامنے مظاہرے تو یہ بھی کراسکتے ہیں یہ وہ حقائق ہیں جو جنگ ،دی نیوز اور ان تمام بچے کچھے اخبارات اور چینلز پر بھی شایع یا نشر نہیں ہوسکتے جو کسی نہ کسی حد تک آزادی صحافت کو برقرار رکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں ابھی لاہور میں پی ایف یو جے اور لاہور پریس کلب کی جانب سے قومی صحافتی کنونشن اور خواتین صحافیوں کا اجتماع ہوا ،یہ دونوں تقریبات نہ ہوتیں اگر ان کا خرچہ جرمنی کا ایک لبرل ازم اور فری مارکیٹ کو فروغ دینے والا ڈونر گروپ سپورٹ نہ کرتا یہ کلچر کہ اگر کسی این جی او سے فنڈ ملیں تو کنونشن ہوں اور آزادی صحافت و جمہوریت کے لیے مظاہرلہ بھی کرلیا جائے ورنہ اپنے خرچ سے نہ تو کوئی سفر کرے ،نہ ملتان سے یا دیگر حصوں سے لاہور آکر شریک مظاہرہ ہو عرصہ ہوا ختم گیا کلچر ہے پاکستان میں خود بائیں بازو کی سیاست کو بہت سے روگ لاحق ہوچکے ہیں جن میں ایک روگ تو یہی کرپشن اور بدعنوانی کا ہے اور سب سے بڑا روگ تو نظریاتی دیوالیہ پن کا ہے جس سے نمٹنا سب سے اہم فریضہ ہے ‎

Wednesday, April 2, 2014

زوالفقار علی بھٹو سے بلاول بھٹو تک

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اب کجھ ایام ایسے ہیں جن میں ایسے واقعات ظہور میں آئے جن کی وجہ سے پاکستان کے ایک مضبوط فیڈریشن ہونے کے تاثر کو سخت نقصان پہنچا ایسا ہی ایک دن 4-اپریل 1979ء کا تھا جب ملک کے پہلے جمہوری آئین کے خالق منتخب وزیر اعظم زوالفقار علی بھٹو کو ایک انتہائی مشکوک قسم کے مقدمے میں تختہ دار پر لٹکادیا گیا بھٹو کا جسد خاکی جس دن پنڈی سے سی-130 طیارے میں ان کے آبائی گاؤں نوڈیرو پہنچا تو سندھ کی سیاست میں نفرت اور دھوکہ دئے جانے کے احساسات گہرے ہوگئے یہ اور بات کہ اس وقت زوالفقار علی بھٹو کی بیوہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کی نئی قائد نصرت بھٹو نے سندھ کی عوام کو یہ پیغام دیا کہ بھٹو نے جان فیڈریشن توڑنے کے لیے نہیں بلکہ اس کو بچانے کے لیے دی تھی بھٹو اور ان کے سیاسی جانشینوں کی یہ خاصیت ہے کہ انہوں نے پاکستان کے طالع آزماؤں اور مٹھی بھر جابر اقلیت کے ظلم و جبر کا سامنا ہونے پر پاکستان مخالف سیاست کو اپنا قبلہ نہیں بنایا اور نہ ہی پنجاب کے اندر اپنے جمہوریت پسند ساتھیوں کو علیحدگی پسند سیاست اختیار کرکے مایوس کیا بلکہ اور زیادہ شدت کے ساتھ وفاق پرست جمہوری سیاست کا علم بلند کیا اور پاکستان کی وحدت کے اندر جمہوریت،سماجی انصاف اور معاشی مساوات کے اقدار کو سینے سے لگائے رکھا اس کے برعکس اگر ہم بنگالی ،بلوچ اور پختون علاقوں سے اٹھنے والے بڑے قدکاٹھ کے لیڈروں کی تاریخ کو دیکھیں تو وہ کہیں نہ کہیں پنجاب میں اپنے ساتھیوں کو آخرکار الوداع کہہ کر خود کو صرف و صرف بلوچ،پختون و بنگالی سیاست تک محدود کرگئے اور اپنی اقوام کی آزادی کا حل انہوں نے صرف و صرف علیحدگی کی صورت میں چانچنا شروع کردیا،بلوچ نوروز خان کے قتل سے لیکر اکبر بگٹی کے قتل تک یہ مناظر بلوچ سیاست میں ہمیں دیکھنے کو ملے تو مشرقی پاکستان کے اندر جب 70ء کے انتخابات میں انتقال اقتدار نہ ہوسکا تو شیخ مجیب نے فیصلہ کیا کہ اب بنگالیوں کے حقوق کی بازیابی آزادی کے سواء ممکن نہیں ہے ،ثور انقلاب افغانستان میں آیا تو یہ اجمل خٹک اور دوسرے لوگ تھے جو جلال آباد گئے اور آزاد پختونستان کا خواب دیکھنے لگے لیکن خود زوالفقار علی بھٹو نے اپنی پھانسی کے دن تک بےپناہ جبر،زیادتیوں کے باوجود جس کا تذکرہ انہوں نے بہت ہی تلخی کے ساتھ سپریم کورٹ میں اپنے آخری بیان میں کیا جو تاریخیدستاویز کی حثیت رکھتا ہے کسی ایک جگہ بھی پاکستانی فیڈریشن سے ہٹ کر کسی اور طرح کی سیاست کرنے کا عندیہ تک نہ دیا اور ان کا یہ یقین رہا کہ پاکستان ایک سوشلسٹ فیڈرل جمہوریت کے طور پر قائم رہ سکتا ہے اور وہ اس ملک کے مزدوروں،کسانوں،مظلوم اقوام،مذھبی اقلیتوں کے حقوق کی فراہمی اور ان سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرسکتا ہے ان کی پھانسی کے بعد جب سندھ کے اندر سے علیحدگی پسند آوازوں نے سراٹھانا شروع کیا تھا اور نہ کھپے پاکستان نہ کھپے کی آواز آئی تھی اور اس کا مظاہرہ بھٹو کے چہلم پر چند لوگوں نے کیا تھا ،اب یہ معلوم نہیں کہ وا آمر ضیاء الحق کے ایجنٹوں کی شرارت تھی یا چند جذباتی کارکنوں کے جوش جذبات اور انتہائی صدمے میں نکلے الفاظ تھے لیکن بیگم نصرت بھٹو نے اس موقعہ پر انتہائی ضبط اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی جمہوری سیاست کو جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا مجھے اکثر حیرانگی ہوتی ہے کہ جنرل ضیاءالحق کی پروپیگنڈا ساز مشینری کو بہت شوق تھا اور اس کی خواہش تھی کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک طرف تو ضیاءالحق کی آمریت کے خلاف جدوجہد میں پرامن سیاسی جدوجہد کا راستہ ترک کردے،دوسرا پی پی پی اور انیٹی پی پی پی حقیقی سیاسی قوتوں کے درمیان خلیج اسی طرح سے قائم رہے جس طرح سے یہ 5-جولائی 1977 ء کے وقت موجود تھی ،تیسرا یہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ سے باہر پنجاب،خیبرپختون خوا،بلوچستان ،گلگت بلتستان،فاٹا اور آزاد کشمیر میں اپنے حامیوں کی بڑی تعداد کی خواہشات اور آرزؤں کے برعکس صرف و صرف سندھ کی قوم پرست پارٹی کے طور پر ابھرے اور سندھ کی علیحدگی کا نعرہ لگاڈالے تاکہ پی پی پی کو بری طرح سے پاکستانی ریاستی مشینری کچل ڈالے اور ویسا ہی فوجی آپریشن کرنے کا موقعہ ملے جیسا مشرقی پاکستان میں کیا گیا تھا بیگم نصرت بھٹو ،محترمہ بے نظیر بھٹو اور پی پی پی کے کارکنوں اور حامیوں نے اس منصوبے کو ناکام بنایآ اور بھٹو کی پھانسی کے تین سال کے اندر اندر ہی یہ بیگم نصرت بھٹو و بے نظیر بھٹو کی سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کا نتیجہ تھا کہ 70 کلفٹن میں حزب آختلاف کی تمام اہم جماعتوں کے قائدین نے ایم آر ڈی کی تشکیل کرلی تھی اور بحالی جمہوریت کی یہ تحریک بہت سے درخشاں حوالوں سے ایوب کے خلاف بنے کمبائنڈ اپوزیشن اتحاد سے بہت زیادہ ریڈیکل اور بہت زيادہ طاقتور تھی اور پاکستان کے سیاسی کارکنوں نے اس تحریک میں بے مثال قربانیوں اور جدوجہد کی داستان رقم کی ضیاءالحق کی آمریت کے خلاف پی پی پی کو گیارہ سال کے دوران مسلسل ریاستی و غیر ریاستی پروپیگںڈا مشینری کے زریعے سے وفاق دشمن،فاشسٹ،غیر جمہوری،مذھب دشمن،بھارتی ،روسی ایجنٹ بتلایا جاتارہا اور بار بار مشرقی پاکستان کے سانحے کی تمام تر زمہ داری بھٹو کے کاندھوں پر ڈالی جاتی رہی ضیاءالحق کی پوری کوشش تھی کہ پنجاب کے نوجوانوں اور عام شہریوں کے اندر سے بھٹو اور بھٹو کے زیر اثر پروان چڑھنے والے جمہوری،اشتراکی،سیکولر،لبرل،ترقی پسند خیالات کی بیخ کنی کی جاسکے اور پنجاب کے کسانوں،مزدوروں اور طالب علموں،خواتین اور مذھبی اقلیتوں کے اندر بنی پی پی پی کی ساکھ کو گرایا جاسکے اور اس مقصد کی خاطر ضیاء الحق نے پنجاب کے اندر فرقہ پرستی کے زہر کو پنجاب کی سیاست میں گھولنا شروع کردیا اور اس کا اسے اور زیادہ موقعہ پڑوسی ملک میں انقلاب آنے اور افغانستان میں سعودی عرب پلس امریکہ پلس پاکستانی جرنیل شاہی کے اتحاد ثلاثہ کے زیر سایہ نام نہاد افغان جہاد پروجیکٹ سے زیادہ میسر آگیا اور پنجاب کی سڑکیں ،گلیاں،مساجد،محلے ،مدرسے یہاں تک کہ اسکول،کالج اور جامعات تک میں ہمیں پہلی مرتبہ بہت شدت کے ساتھ شیعہ-دیوبندی تنازعے اور جھگڑے کے واقعات تواتر کے ساتھ ہونے دکھائی دینے لگے آج ہمیں لشکر جھنگوی،احرارالہند سمیت یہ جو معصوم شہریوں کے خون سے ان کے عقیدے کی وجہ سے ہولی کھیلنے والی عفریت نظر آتے ہیں تو یہ ضیاء الحق کی ہوس اقتدار اور پی پی پی دشمنی کا تحفہ ہیں مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ پی پی پی اور بائیں بازو کی چھوٹی چھوٹی جماعتوں کے کارکنوں نے فرقہ واریت ،نسل پرستی کی اس بھڑکتی آگ کو بھجانے کی بہت کوشش کی لیکن ایم آرڈی کی کئی اتحادی جماعتیں اس آگ کا حصّہ بنتی جلی گئیں ،کسی کو گلف ریاستوں سے آنے والے پیسے نے اس آگ میں کود پڑنے پر مجبور کیا تو کسی کو اہل فارس کے تومان کی کشش کھینچ کر لے گئی اور کسی کو امریکی ڈالروں کی کشش نے نام نہاد جہادی چولہ زیب تن کرنے پر مجبور کردیا اور وہ مذھبی جماعتیں جو کسی زمانے تک اپنی سامراج دشمنی پر ناز کرتی تھیں سامراج کے چرنوں ميں بیٹھ گئیں اور سامراج کے غلام عرب حاکموں کی پراکسی جنگ کو اپنی جنگ قرار دیکر اپنے مدارس کے بچوں کو اس جنگ کا ایندھن بنانے لگ گئیں زرا سوچیں کہ 4اپریل 1979ء کو ایک بھٹو کو تختہ دار پر لٹکانے کا عمل اصل میں پاکستان کے اندر پوری جمہوری غیر فرقہ وارانہ پرامن سیاست کو تختہ دار پر لٹکانے کی علامت بن گیا اور ہم آج تک اپنی سیاست کو پرامن نہیں بناسکے بلکہ میں کہتا ہوں کہ اگر پاکستانی سماج میں آج بھٹو کے مخآلف مفتی محمود ،میر غوث بخش بزنجو یہاں تک کہ چوہدری ظہور اللہی زندہ ہوکر آجائیں اور پاکستانی سیاست میں فرقہ واریت پر مبنی لگی آگ کو دیکھیں تو وہ شاید صدمے سے دوبارہ مرجائیں پاکستانی سیاست میں بھٹو کے قتل کی تلخی کے اثرات کم ہونے لگے تھے شاید جب بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کے درمیان میثاق جمہوریت پر سائن ہوئے تھے لیکن یہ تلخی اس وقت بڑھ گئی جب بے نظیر بھٹو لیاقت باغ کی اسی سڑک پر ماری گئیں جہاں سے چند قدم کے فاصلے پر بھٹو کی پھانسی کی یادگار بنی ہوئی ہے اگرچہ پی پی پی کے نئے قائد آصف علی زرداری نے ایک مرتبہ پھر وفاقی سیاست پر اپنے ایمان کو متزلزل ہونے سے روکا لیکن مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ وفاقی جمہوری سیاست کے راستے پر بارودی سرنگیں بچھانے کا کام اسلام آباد میں ضیاء کی باقیات نے ترک نہیں کیا ہے ضیاءالحق کی باقیات بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب کے اندر داخلے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے اور ضیاءالحق کے بگڑے بچوں کی دھشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی بلاول بھٹو زرداری کو پرواز کرنے سے پہلے ہی ختم کرنے کے درپے ہے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ اگر بلاول بھٹو زرداری کو کچھ ہوگیا تو بہت تباہی پھیلے گی تو وہ ٹھیک ہی کہتے ہیں کیونکہ سندھ میں تو سندھ کی بے روزگار پڑھی لکھی نوجوان نسل کا ایک حصّہ اور سندھ کی ابھرتی ہوئی پروفیشنل مڈل کلاس کی ایک بڑی تہہ جسقم کے ساتھ ہمدردی رکھتی نظر آرہی ہے اور سندھ کے اندرون اور کراچی کے حاشیوں پر بیٹھی سندھی آبادی کے اندر سے ایک ایسی تحریک اٹھتی نظر آرہی ہے جو شاید پی پی پی سے زیادہ مرکز پرست سیاست کے لیے خطرے کا الارم ہے ،پاکستان کے حکمرانوں کے لیے بلوچستان میں جو ہمدردی رکھنے والے ڈاکٹر مالک جیسے سیاست دان ہیں وہ 500 سے 700 ووٹ لے پاتے ہیں اور اگر سندھ میں بھی یہی رجحان ترقی کرگیا تو وفاق پرست سیاست کرنا گھاٹے کا سودا ہی رہ جائے گا ویسے بھی بلاول بھٹو زرداری اگر پنجاب ،خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے پاکٹس کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ان کو سب سے پہلے اپنے آپ کو شیری رحمان اینڈ کمپنی جیسے لبرل اشرافیہ کے گروہوں سے جان چھڑانا ہوگی وہ اگر سندھ میں پی پی پی کی سیاست کو بچانا چاہتے ہیں توم ان کو سندھ کے اندر مندر،مسجد،مزارات،امام بارگاہوں پر حملہ کرنے والوں اور مذھبی بلوؤں کو منظم کرنے اور سندھ کی صوفی ثقافت کی جگہ وہاں پر شدت پسندی کو رائج کرنے والے لشکر جھنگوی جیسے گروہوں کی بیخ کنی کرنے کے ساتھ ساتھ ان لشکروں کو آئیڈیالوجیکل سپورٹ کرنے والوں کے نیٹ ورکس پر پابندی عائد کرنا ہوگی میرے لیے یہ بات باعث حیرت ہے کہ پی پی پی کے چئیرمین اور ان کی جماعت کے دیگر لیڈر پنجاب کے اندر لشکر جھنگوی کے150 خاموش سیلوں کو بند کرانے کی قراداد تو لیکر آتے ہیں لیکن ان کے جو سیل سندھ میں اور کراچی میں کام کررہے ہیں اس پر سندھ کی حکومت کی غفلت یا نااہلی کا یہ نوٹس لینے سے قاصر ہیں ،یہ دوہرا پن ختم کرنا ہوگا اور انتہا پسندی و دھشت گردی کے خلاف یکساں اور برابر طرح کا تنقیدی ڈسکورس اپنانا ہوگا کچھ باتیں پنجاب کے اندر پی پی پی کی تںطیموں کے حوالے سے بھی کرلی جانی چاہئيں،منظور وٹو کہتے ہیں کہ ان کی پنجاب کے اندر ضلعی تنظیموں میں خالی عہدے پر کرلئے گئے ہیں اور پنجاب میں پی پی پی کا مضبوط تنظیمی ڈھانچہ موجود ہے جہاں تک میری معلومات ہیں تو وہ یہ ہیں کہ اپنے دور حکومت میں پی پی پی نے آئی بی کے زریعے سے پی پی پنجاب کے ضلعی عہدے داروں کی کارکردگی اور اہلیت بارے آگاہی کی ایک کوشش کی تھی اور اس حوالے سے آئی بی نے جو رپورٹ مرتب کی تھی اس کے مطابق اکثر اضلاع میں ضعلی ،سٹی اور پی پی حلقہ جات کی تنظیموں کو ڈمی ،ان کے عہدے داروں کو فوٹو سیشن مافیا قرار دیا گیا تھا ان میں ضلعی صدر ملتان،ضلعی صدر خانیوال ،ضلعی صدر ساہیوال ،ضلعی صدر ثوبہ ٹیک سنگھ ،ضلعی صدر فیصل آباد ،ضلعی صدر بہاول نگر ،ضلعی صدر ڈیرہ غازی خان کے بارے میں رپورٹس پڑھنے کے بعد مںطور وٹو کی باتوں پر ہنسی آتی ہے اور اس حوالے سے منظور وٹو پورے پنچاب کے 34 اضلاع کو کلیم کرتے ہیں تو پھر یہ جو جنوبی پنجاب کی تنظیم ہے اس کی کیا حثیت رہ جاتی ہے؟ میں نے پہلے بھی اپنے بھائی عامر ڈوگر سے کہا تھا کہ وہ ایک بے اختیار اور نمائشی عہدے کو اپنے پاس رکھکر کیوں اپنی بھد اڑارہے ہیں ،انہیں عزت کے ساتھ یہ عہدہ اپنے مربی سید یوسف رضا گیلانی کو واپس کردینا چاہئیے

Tuesday, September 17, 2013

بھولی بسری یادیں

جاوید شاہیں نے اپنی نظموں اور غزلوں کے ایک انتخاب کا عنوان "دیر سے نکلنے والا دن "رکھا تھا-میں نے اپنے اسٹڈی روم پر پھر سے پینٹ کرایا تو کتابوں کی بھی جھاڑ پونچھ کی-اس دوران ایک کونے سے یہ کتاب بھی نکل آئی-یاد کی ایک لہر بھی ساتھ ساتھ چلی آئی-شام نگر لاہور میں جاوید شاہیں کی رہائش گاہ پر منّو بھائی،مرتضی برلاس اور کئی ایک دوست اکٹھے ہوتے تھے-یہ بہت رنگین محفل ہوا کرتی تھی-ایسی ہی ایک محفل شام میں میرا جانا ہوا تھا-جاوید شاہیں نے میرے حالیہ قیام بارے پوچھا تھا تو جب میں نے کہا خانیوال تو نہ صرف جاوید شاہیں چونکے تھے بلکہ مرتضی برلاس بھی چونک گئے تھے-مرتضی برلاس نے ایک ٹھنڈی آہ بھری تھی-جس کو یاد کرکے انہوں نے یہ آہ بھری وہ اب اس دنیا میں نہیں ہے-ابھی حال ہی میں اس ذات کی پہلی برسی تھی اور میں اتفاق سے وہاں نہیں تھا بلکہ اس ہستی کے آبائی شہر لاڑکانہ میں تھا-وہاں مجھے اس ہستی کے ایک قریبی عزیز مل گئے اور انہوں نے انکشاف کیا کہ کیسے دو عاشقان پاک طینت را ایک دوسرے کے نہ ہوسکے-بحرحال میں اپنے پڑھنے والوں کو اپنی نثری ثقالت سے بور نہیں کرنا چاہتا بلکہ جاوید شاہیں کی کچھ غزلوں کو یہاں پیش کرنا چاہتا ہوں تاکہ اس یادگیری کا کوئی حق ادا ہوسکے- دنیا میں رہ کے ذات سے دنیا نکال دوں سوچا ہے یہ بھی آخری کانٹا نکال دوں آساں ہو سب کے واسطے پہچاننا مجھے چہرے میں جو ہے دوسرا چہرہ نکال دوں یا چل پڑوں سفر پہ گرہ ڈر کی کھول کر یا پھر سفر سے پورا ہی رستہ نکال دوں ملنا ملانا اس سے تو یونہی چلتا رہے بس درمیان سے کوئی وعدہ نکال دوں جتنی ہیں خواہشیں انہیں دھو ڈالوں ایک بار کچا ہے ان میں رنگ جو سارا نکال دوں اک تازہ عہد کے لیے ان ماہ و سال سے ماضی نکالوں حال کہ فردا نکال دوں ویسے تو ٹھیک ٹھاک ہے پوشاک زندگی اک یاد کا پھٹا ہوا ٹکڑا نکال دوں چمٹا ہے بادباں سے جو طوفاں اتار دوں بیٹھا ہوا سفینے میں دریا نکال دوں دیکھا نہ جائے دیکھنا پڑتا ہے جو یہاں بہتر ہے شاہیں چشم تماشا نکال دوں موج بلا ٹھہر گئی ایک عذاب رہ گیا عمر گزارنے کو اب شہر خراب رہ گیا چلنے سے پہلے شب رخت جو دیکھا کھول کر رات کے طاق پر کسی صبح کا خواب رہ گیا رنگ شفق اتر گیا شام کے رخ سے کس طرح راہ بہار میں کہاں تھک کے گلاب رہ گیا چہرے کی سب عبارتیں چہرے ہی میں چھپی ہیں آنکھ کے انتظار میں حرف کتاب رہ گیا سننے سے پہلے اس کی بات جانے بکھر گئی کہاں تیز ہواؤں میں کہیں میرا جواب رہ گیا دریا جو چپ ہے اس قدر دیتا نہیں ہے کچھ خبر پانی ہے یا کہ سطح پر صرف سراب رہ گیا دن جو گذر رہے ہیں اب،سادہ ورق ہیں سب کے سب لکھنا ہے میں نے ان پہ کب،کون سا باب رہ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے دھکیلا اس قدر دیوار کی طرف تنگ آکے ہاتھ اٹھ گیا تلوار کی طرف اک آنکھ تھی کہ ہر گھڑی تھی نقد جیب پر اور دوسری گرمئی بازار کی طرف لیٹے تھے سائے گھاس پر اور ان کے پاس ہی سستارہی تھی دھوپ بھی اشجار کی طرف دھڑکا لئے پسند کا اور ناپسند کا تکتی ہیں چیزیں چشم خریدار کی طرف اک جھوٹ اس سے بولا تھااس نے پکڑلیا پھر کیسے میں دیکھتا رخ یار کی طرف میلہ ہے قتل عام کا شاہیں لگا ہوا اٹھیئے کہ تھوڑی دیر سیر کریں دار کی طرف رنگ بہار کیسے اڑا صحن باغ سے پہلے زرا زرا کسی کونے سے کم ہوا شاہیں خمار خوں تھا کہ زر کا خمار تھا آخر بدن میں خار چبھونے سے کم ہوا پھر یون ہوا کہ جینے کا بڑھتا ہوا عذاب خود سے زرا سا بے خبر ہونے سے کم ہوا اک پختہ داغ رات دن دھونے کم ہوا دل پر عجیب بوجھ تھا رونے سے کم ہوا دے رہا ہے کام وہ ایسا میں کرنے سے رہا روز اوروں کے لیے اجرت پہ مرنے سے رہا جانے والے پہ یہ کیا تہمت لگا بیٹھے ہو تم اب تمہارے گھر میں کوئی پاؤں دھرنے سے رہا پاس ہو زر کس قدر تو ہے یہ اک وجہ سکوں کچھ تعلق اس کا بھی نیت کے بھرنے سے رہا بات ہے چوری کی یوں ،اس کی صفائی میں نہ بول رنگ اس کے ہاتھ سے ایسے اترنے سے رہا میں مقابل ہوں تو بہتر ہے کوئی طوفاں اٹھا یہ جو ہے تیری ہوا اس میں بکھرنے سے رہا بےخبر خود سے ہے اس درجہ وہ حسن بے نیاز لگ رہا ہے میرے ہاتھوں اب سنورنے سے رہا روکتا ہے کون تجھ کو آزما کر دیکھ لے تیرے کہنے سے کوئی لمحہ ٹھہرنے سے رہا عشق میں اس بار شاہیں میں نے ڈالے ہیں گواہ طے ہوا ہے جو وہ اب اس سے مکرنے سے رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خلوتوں سے نکلا ہے یہ جہان تھوڑا سا اب مجھے سمجھتا ہے رازدان تھوڑا سا اک بڑی سیاہی کا معجزہ ہے دھل جانا اب کسی چکہ پر ہے بس نشان تھوڑا سا ہجرتوں کے موسم میں ہر مکاں ہے اک ڈر میں اپنے ہی مکیں سے بے اماں تھوڑا سا دیکھتے ہی دم بھر میں دھوپ بھر گئی میں اک طرف سے ٹیڑھا ہے سائبان تھوڑا سا جب بچا نہیں باقی ڈھانپنے کو سر اپنا کھینچنا ہی پڑنا ہے آسمان تھوڑا سا عین وسط دریا میں جھک گیا ہے اک جانب تیزرو سفینے کا بادبان تھوڑا سا اک گمان کی صورت کب سے تیرا کوئی میرے اور اس کے ہے درمیان تھوڑا سا کچھ غلط ہے بستی کی طرز ساخت میں شاہیں بام و در سے باہر ہے ہر مکان تھوڑا سا اس غزل کے بعد جاوید شاہیں کی اور غزلوں کا زکر طبعیت کی پھر کبھی روانی پر موقوف کرتا ہوں-جاوید شاہیں کی یاد آج ٹوٹ کر آئی اور میں خانیوال ضلع کونسل کی عمارت کے اس کمرے کو دیکھ کر بھی آگیاجہاں کبھی جاوید شاہیں چیف آفیسر بن کر آئے تھے اور امروہہ کے صاحب طرز شاعر مرتضی برلاس ڈی سی بنکر آئے تھے-اور ڈاکٹر اعزاز افضل نیسلے میں جی ایم تھے-ایسے میں ضلع حصار تحصیل بھوانی میں جنم لینے والے شاعر قدیر طاہر کا کلام "ملال " کے نام سے چھپا تھا اور اس کا پیش لفظ ڈاکٹر افضل اعزاز نے لکھا تھا-جو میرے سامنے ہے-قدیر طاہر اسی ملال کے ساتھ قبر میں چلے گئے کہ کیسے ممکن تھا کسی شخص کو اپنا کرتے آئینہ لوگ تھے کیا لوگوں سے دھوکہ کرتے اور جاوید شاہیں بھی عمر بھر کے ملال کے ساتھ یہ کہتے ہوئے رخصت ہوئے یہ اس نے عمر بھر کیسے ملال میں رکھا کہ میرے عہد کو عہد زوال میں رکھا میں مانتا ہوں محبت میں بھی خیانت کی خیال اور اک اس کے خیال میں رکھا ملا جو اس سے ضروری تھی بدگمانی بھی کہیں پہ داغ سا ماہ وصال میں رکھا بنانی شب بھی ضروری تھی پر نہ اتنی دراز بہت ہی فاصلہ صبح جمال میں رکھا

Saturday, July 27, 2013

خطرے کی گھنٹی

پاکستان پیپلزپارٹی نے صدراتی انتخاب کا بائیکاٹ کردیا اور اس معاملے میں اس کا ساتھ دینے والوں میں صوبہ خبیر پختوں خواہ ،بلوچستان ،کراچی سمیت دیگر علاقوں میں پشتونوں کی اکثریت کی نمائندگی کرنے والی جماعت اے این پی اور بلوچوں کی ایک نمائندہ جماعت بی این پی عوامی بھی شامل ہے- پی پی پی کے اعتدال پسند جمہوریت پسند رہنماء جو اس صدراتی الیکشن میں پی پی پی کے امیدوار بھی تھے انہوں نے اس بائیکاٹ کے فیصلے کے جواز پر روشنی ڈالتے ہوئے جو باتیں کیں وہ خطرے کی گھنٹی ہیں-انہوں نے کہا کہ "صدراتی الیکشن کا شیڈول سپریم کورٹ کی جانب سے تبدیل کرنا اور اس کیس کے متاثرہ فریق کو نوٹس جاری کئے بنا فیصلہ سنانا عدلیہ ،ایکشن کمیشن اور مسلم لیگ نواز کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے-یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ جنرل الیکشن میں نواز لیگ کی جیت ملی بھگت کا نتیجہ تھی-اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی سازش ہورہی ہے اور اس کے سائے وفاق پر بہت برے اثرات مرتب کریں گے" پی پی پی اور اس کا ساتھ دینے والی جماعتوں کی جانب سے صدراتی الیکشن کے رکنے کا سوال خارج از امکان ہے-اور اس فیصلے سے ممنون حسین کے جیت جانے کے امکانات بھی کم نہیں ہوئے ہیں-لیکن اس فیصلے سے سندھی،پشتون ،سرائیکی اور بلوچ آبادی کے ایک حصّے میں بے چینی ضرور پیدا ہوئی ہے-اور بہت سے نازک اور حساس ایشوز ایک مرتبہ پھر سے سراٹھانے جارہے ہیں- مسلم لیگ نواز کی موجودہ سیاست نے ایک طرف تو صوبوں کی خود مختاری اور اٹھارویں ترمیم سے ان کو ملنے والے اختیارات کو سلب کئے جانے کا خدشہ پیدا کرڈالا ہے-کیونکہ اس وقت وفاقی کابینہ میں پشتون،سندھی ،بلوچ اور سرائيکی آبادی کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے-وسطی پنجاب کے غلبے نے بہت سے خدشات کو جنم دیا ہے-پاور پالیسی بناتے ہوئے حکومت نے جیسے خیبر پختون خوا اور سندھ کو نظرانداز کیا اور مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل میں تاخیر کی اور اس کے اجلاس بلانے میں لیت ولعل سے کام لیا اس نے بھی شبہات میں اضافہ کیا- مسلم لیگ نواز کی حکومت کی جانب سے سرائیکستان کو اتنی توجہ نہ ملنا جتنی توجہ یہ پچھلے دور میں دے رہی تھی تھی بھی ایک پریشان کن معاملہ اس خطے کے لوگوں کے لیے بنا ہوا ہے- پنجاب حکومت کے انرجی بورڈ کی جانب سے چولستان کے اندر دو بجلی گھروں کے قیام کے لیے جو سولر انرجی سے چلائیں جائیں گے چولستان کی پانچ ہزار ایکڑ زمین محض ایک ڈالر فی ایکڑ کے حساب سے ایک چینی کمپنی کو بیس سال کی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے-اور یہ دو بجلی گھر 322 کلو واٹ بجلی پیدا کریں گے جو نیشنل گرڈ میں شامل کردی جائے گی-اسی طرح سے مظفر گڑھ میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے ایک منصوبے کے لیے چینی کمپنی کو زمین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے-یہ بات تو طے ہے چولستان کی 5000 ہزار ایکڑ زمین کو لیز پر دئے جانے کا یہ فیصلہ شہباز شریف نے خود ہی کرلیا ہے اور اس حوالے سے جولستانیوں کی رائے نہیں لی گئی ہے-دوسری بات یہ ہے کہ سولر پینل اور سولر بیٹریز و سولر سیل تیار کرنے کی فیکٹری فیصل آباد میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے-ایک کنسورشیم یہ فیکڑی لگانے جارہا ہے-یہ وہ منصوبہ تھا جس سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہونے کا امکان تھا اس منصوبے کو سرائیکی خطے میں نہیں لایا گیا-بلکہ اس خطے کی زمینوں کو ٹوکن لیز پر دےکر اس کو اربوں روپے کا چونا لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے- پھر ابھی تک سرائیکی خطے میں جو پاور پلانٹس موجود ہیں ان کی بجلی پر اصولی طور پر پہلا حق سرائیکی خطے کا ہونا تھا مگر ایسا نہیں ہوا-بلکہ جو اس خطے کا حصّہ بنتا ہے اس سے بجلی کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو دی جارہی ہے-اب جو پاور پلانٹس اس خطے میں بننے جارہے ہیں ان کی بجلی پر پہلا حق اس خطے کے لوگوں کا ہونے کا کوئی امکان ںظر نہیں آرہا ہے-جبکہ یہ بات بھی طے ہے کہ زیادہ ہیٹ اور زیادہ آلودگی پھیلانے والے بجلی کے منصوبے سرائیکی خطے میں بنائے جارہے ہیں-جس سے ماحولیاتی تبدیلیاں اس خطے کو براہ راست متاثر کریں گی- مسلم لیگ نواز لوکل گورنمنٹ کا جو بل پنجاب اسمبلی میں لےکر آئی ہے اس میں اضلاع کو پرانے نظام میں منتقل ہونے والے بہت سے اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں اور اس سے سب سے زیادہ اثر سرائیکی خطے کے اضلاع میں متاثر ہوں گے-یہ بل ایک ڈرون اٹیک ہے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے تصور پر-اس سے سرائیکی خطے کے لوگوں میں احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوگا- میں جب یا کالم لکھنے بیٹھا تھا تو میرے ای میل باکس مین بہاول پور کے ایک قاری نے یہ خبر بھیجی کہ نواب آف بہاول پور سر صادق کے آخری بیٹے رشید الحسن بہاول پور ملٹری کمبائنڈ ہسپتال میں انتقال کرگئے-ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کا انتقال وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور کے ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہوا ہے-ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہاول پور سے تعلق رکھنے والے ایم این اے بلیغ الرحمان اور ایم پی اے چنڑ کو موبائل سے کئی مرتبہ کال کی مگر کسی نے کال کا جواب نہیں دیا-یہ ایک رائل فیملی کے خاندان کے ساتھ ہوا جس کے آباء نے وکٹوریہ ہسپتال کی بنیاد رکھی تھی-اس سے ہم اندازا لگاسکتے ہیں کہ عام آدمی کا وہاں کیا حشر ہوتا ہوگا- جنوبی پنجاب میں لوگ بجلی کی غیراعلانیہ طویل بندش اور ٹرانسفارمرز کے جل جانے اور کئی کئی دن بجلی کی سپلائی بحال نہ ہونے پر شدید غم وغصّے کا شکار ہیں-ان کی غربت اور مشکلات میں مسلم لیگ نواز کی مہنگائی تیز کرنے والی پالیسیوں نے مزید اضافہ کرڈالا ہے-اور ایسے میں ہمارے نیشنل پریس اور الیکٹرانک میڈیا میں سوائے ملتان سے شایع ہونے والے اخبارات اور ان میں بھی خبریں ملتان میں زیادہ اس خطے کی محرومیوں کے بارے میں کوئی آواز بلند نہیں ہورہی-میں کہتا ہوں اگر پانچ ہزار ایکڑ زمین بلوچستان یا سندھ میں ایک ڈالر فی ایکڑ کے عوض غیر ملکی کمپنی کو لیز پر دئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہوتا تو کیا ایسی ہی خاموشی ہوتی جیسی اب نظر آرہی ہے-یہ مجرمانہ خاموشی اس خطے کے لوگوں کو راست اقدام کی جانب تو دھکیلے گی لیکن ساتھ ساتھ اس خطے کے وفاق کے ساتھ اور سنٹرل پنجاب کے ساتھ رشتے اور کمزور کرے گی- مسلم ليگ نواز نے برطانیہ سے ایک گورنر امپورٹ کرکے اس خطے میں عوام کے اندر مسلم ليگ نواز کی جڑیں بنانے کے لیے دن رات جو محنت کی اس محنت کو کھوہ کھاتے میں ڈالنے کا تاثر پیدا کردیا ہے-اور یہ بھی ایک بہت منفی پیغام دیا گیا ہے- میں اکثر کہتا رہا ہوں کہ اس خطے کے نوجوانوں کو اپنے اور اس خطے میں بسنے والے باشندوں کے حقوق اور ان کے وسائل کو لوٹ مار سے محفوظ بنانے کے لیے سرمایہ داری کے موجودہ ماڈل کو چیلنچ کرنے کی اشد ضرورت ہے-پاکستان کے مظلوم خطوں کو اپنے وسائل کی کارپوریٹ لوٹ کھسوٹ سے بچانے کے لیے باہمی اتحاد اور یک جہتی کی ضرورت ہے-سرائیکی خطے میں آباد لوگوں کو اجتماعی طاقت ور مزاحمت دکھانے کی ضرورت ہے اور چولستان میں کمیونٹی سکولوں کی بندش کا خطرہ،چولسان کی 5000 ہزار ایکٹر زمین کی لیز کا ایشو اس خطے کی عوام کے لیے ٹیسٹ کیس ہیں-یہ یہاں کی سول سوسائٹی،بارز،سرائیکی کاز سے جڑی جماعتوں کا بھی امتحان ہے کہ وہ کیسے اس زیادتی کے خلاف احتجاج منظم کرتے ہیں اور زمینوں کی بندر بانٹ کو روکتے ہیں-

Wednesday, July 24, 2013

سرائیکستان کے باشندوں کی آزادی کا سوال

ایڈورڈ سعید فلسطینی نژاد امریکہ میں ایک آزاد اور باغی دانشور کے طور پر جانے جاتے تھے-انہوں نے اپنی آزاد اور باغی سوچ کی ہمیشہ سے حفاظت کی-ان کا کہنا تھا کہ دانشور کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی حریت فکر کا ہر قیمت پر تحفظ کرے-وہ حکومتی مناصب و عہدوں سے دور رہے-اور بنے بنائے ضابطوں اور مقدمات سے آگے جاکر سوچنے کی اہلیت رکھتا ہو-اس میں سوال اٹھانے کی ہمت ہو-اور وہ سماج میں ایک آوٹ سائیڈر یعنی اجنبی کے طور پر رہنا سیکھ لے-امریکی دانشور نوم چومسکی کہتا ہے کہ اگر آپ سماج میں ایک تلخ اختلاف کار کے طور پر جینے کا سلیقہ نہیں رکھتے تو آپ عوامی دانشور نہیں کہلاسکتے-انتینو گرامچی کہتا ہے کہ اگر آپ سٹیٹس کو کو نہیں توڑتے تو پھر آپ کی دانش انقلابی نہیں ہوسکتی- میرے نظریات بھی اوپر پیراگراف میں بیان کردہ خیالات سے مختلف نہیں ہیں-مجھے ادھورا پن پر قانع ہوجانے والے لوگ ذھنی اعتبار سے امپوٹنٹ لگتے ہیں-اس لیے میں اپنی حریت فکر کو ہر طرح کی مصلحت سے بالاطاق رکھتا ہوں-لیکن کسی بھی سماج کے اندر اختلاف رائے مستحسن ہوتا ہے اگر اس کو اپنی ذات پر حملہ خیال نہ کرلیا جائے- سرائیکستان کے لیے اس وقت جو پوٹینشل ہمارے ہاں موجود ہے اس کو ٹھیک طرح سے بروئے کار نہ لائے جانے کی سب سے بڑی وجہ میرے نزدیک اس خطے میں اکثر قوم پرستوں کے مغالطے ہیں جن کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے-اور میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ان پرکھل کر بات کرلی جائے- قوم پرست جب بھی قومی سوال بارے بات کرتے ہیں ہیں تو ان کے دانش ور طبقے کی پرت پوسٹ کالونیل نظریات اور آئیڈیالوجی کا سہارا لگتی ہے-یہ وہ آئیڈیالوجی ہے جس کو سویت یونین کے زوال کے بعد خاص طور پر عروج ملا اور اس کو جامعات کے اندر بھی قبول عام ملتے دیکھا گیا- افریقہ،عرب اور مشرق بعید وغیرہ میں پوسٹ کالونیل تھیوری سے مستفید ہونے والے قوم پرستوں نے سرمایہ دارانہ نظام کے کام کرنے کے طریقہ کار اور اس سے پیدا ہونے والی ناانصافی پر بہت تنقید کی لیکن انہوں نے اس دوران طبقاتی فلسفے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا-ایک طرف تو انہوں نے اس کام کے کرنے کا ادعا کیا جو طبقاتی فلسفے کے داعی کرتے ہیں –یعنی انہوں نے دنیا کی تشریح اور اس کو تبدیل کرنے کا طریقہ بتانے کا ادعا کیا-مگر بقول ویویک یہ دونوں کام کرنے میں ناکام رہے-ان کی سرمایہ دارانہ نظام پر تنقید اسطوری انداز اختیار کرجاتی ہے اور آخری تجزیئے میں یہ سرمایہ داروں کے اندر پائی جانے والی تفسیم جو اصل میں مفادات کے افقی ٹکراؤ کے سبب ہواکرتی ہے میں کسی ایک پرت کی حمائت یا مخالفت اس کے ایتھنک یا نسلی پس منظر کی بنیاد پر کرنے لگتے ہیں- مارکس نے کہا تھا کہ "آپ اگر کسی شئے کو سمجھتے نہیں ہو تو آپ اس پر ٹھیک تنقید نہیں کرسکتے ' اگر قوم پرست سرمایہ داری نظام کو ٹھیک سے سمجھتے نہیں ہیں اور اس کی اسطوری (متھالوجکل )تنقید کرتے ہیں تو یہ تنقید ہماری کچھ مدد نہیں کرسکتی- پوسٹ کالونیل تھیوری کی روشنی میں قوم پرست اپنے نظریات کو نہ صرف سرمایہ دار مخالف کہتے ہیں بلکہ اس کو سامراج مخالف اور نوابادیاتی مخالف بھی کہتے ہیں-لیکن وہ سرمایہ داری کی عالمگیریت کو عملی طور پر ماننے سے انکاری نظر آتے ہیں-یہ اس بات کو بھی نظر انداز کرتے ہیں کہ سرمایہ داری پوری دنیا میں پھیل چکی ہے-اس کی خصوصیات جو منافع کمانے اور استحصال کرنے کے گرد گھومتی ہیں ہر کمیونٹی ،ہر کلچر ،ہر سماج کے اندر سرائت کرچکی ہیں-سرمایہ داری کو اپنے نفوز کرنے سے غرض ہے اس کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ سماج ہندو ہے یا مسلم یا کرسچن ،پشتون یا سرائیکی یا پنجابی-سرمایہ داری اپنے پھیلاؤ کے دوران ساری دنیا کو ایک خاص قسم کے اکنامک سٹرکچر اور معاشی قوتوں کے سیٹ کے اندر لے آتی ہے-اور یہ ساری دنیا کو ان فورسز کے خلاف جدوجہد پر بھی مجبور کرتی ہیں-لیکن پوسٹ کالونیل تھیوری کے والا و شیدا قوم پرست اس حقیقت سے انکاری ہوتے ہیں-یہ اکثر اس مشترک وصف سے انکاری ہوکر کہتے ہیں کہ سرمایہ داری جیسے کراچی اور لاہور میں اپنے اپ کو مسلط کرتی ہے ویسے ملتان ،کوئٹہ یا پشاور میں نہیں کرتی- قوم پرستوں کی یہاں تک بات تو ٹھیک ہے کہ لوگ اپنی عادات،معیارات،،رواج ،کلجر سے بندھے ہوتے ہیں-اور اجتماع کاری اور ثقافتی ابعاد لوگوں کے انتخاب اور ان کے رویوں پر اثر ڈالتے ہیں-مگر ان کا ادعا اس سے بھی آگے ہے-اور وہ یہ ہے کہ لوگوں کے اجتماع کی تشکیل کلچر کرتا ہے-اور ان کے ہاں سوشلائزیشن کلچر سے بنتی ہے-اور وہ اس معاملے میں لوگوں کی بنیادی ضرورتوں اور ان کے مفاد کو کوئی بنیادی جگہ نہیں دیتے اور ان کے خیال میں سوشلائزیشن کو یہ دو عناصر تبدیل نہیں کرسکتے-کلچر کی بہت زیادہ اہمیت تو ہے لیکن یہ اتنا بھی اہم نہیں ہے کہ لوگ اس کی قیمت پر اپنی بہتری اور مفاد کو ترک کرڈالیں-قوم پرست آئیڈیالوجی کا سب سے بڑا نقص یہ ہے کہ یہ اس بات سے انکار کرتی ہے کہ دنیا ایک قوتوں کے مشترکہ سیٹ میں بندھی ہوئی ہے اور ورکنگ کلاس پوری دنیا میں سرمایہ داری نظام کے خلاف مشترکہ مفاد رکھتی ہے-ورکنگ کلاس کا مذھب،نسل،ذات،فرقہ ،قومیت کوئی بھی ہے ان کے مفادات مشترکہ ہیں-اسی لیے سرمایہ داری کے خلاف جو جدوجہد ہے وہ بین الاقوامی بھی ہے اور عالمگیر بھی ہے-قوم پرست یہاں آکر ٹھہر جاتے ہیں-وہ ورکنگ کلاس کے مشترکہ مفاد پر ان کے نسلی یا قومیتی امتیاز پر زور دیتے ہیں-اور یہاں تک کہ وہ جیسے ورکنگ کلاس میں "ہمارے محنت کش اور ان کے محنت کش "کی تقسیم لے آتے ہیں اسی طرح سے وہ وسائل پیداوار کے مالکان کے درمیان بھی اپنے اور غیر کی تمیز لیکر آتے ہیں-اور جو ان کی قوم سے تعلق نہ رکھتا ہو اس سرمایہ دار کی مخالفت کرتے ہیں اور جو ان کی قوم سے تعلق رکھتا ہو اس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہین- قوم پرست تحریک میں درمیانہ طبقے کے اکثر دانشوروں کا حال یہ ہے کہ وہ بات تو خطے کی معاشی اور سیاسی خود مختاری کی کرتے ہیں لیکن وہ حکمران طبقے میں شامل اپنی قوم کے حاکم طبقے کی پرت کے ساتھ بار بار ہاتھ ملاتے ہیں-اور اس پرت کو کہتے ہیں کہ وہ ان کی تحریک کی قیادت سنبھال لیں-اگرچہ یہ اور بات ہے کہ ان کی قوم کا حاکم طبقہ بار بار جکمران طبقے میں ہی کوئی سودے بازی کرنے کی کوشش کرتا ہے-لیکن اگر یہ ہو بھی جائے کہ اس قوم کا حاکم طبقہ الگ اکائی کے مطالبے کی تحریک کی قیادت سنبھال بھی لے تو کیا اس قوم کے محنت کش اور کسان طبقات کی قسمت بدل جائے گی؟ اگر فرض کریں کہ یوسف رضا گیلانی،شاہ محمود قریشی،جاوید ہاشمی،احمد محمود،نواب صاحب ،فاروق اعظم،ریاض پیرزادہ اور سارے ہراج،ڈاہے،لاشاری،مزاری ،کھوسہ ،لغاری سردار،فیصل مختار،الہ دین گروپ یہ سب سردار اور سرمایہ دار اکٹھے ہوکر سرائیکستان کی تحریک کی قیادت کرتے ہیں تو کیا اس خطے کے عام آدمی ککو آزادی ملے گی؟ہرگز نہیں-حال تو یہ ہے کہ جب یوسف رضا گیلانی یا جاوید ہاشمی یا شاہ محمود قریشی جیسا آدمی قوم پرستوں کے سٹیج پر آجائے تو باقی سب پس منظر میں چلے جاتے ہیں اور بس یہی نظر آتے ہیں-اس لیے طبقاتی سوال کو نظرانداز کرنا استحصال کے خاتمے اور سرائیکستانیوں کی حقیقی آزادی کے لیے خود کش حملے سے کم خطرناک بات نہیں ہے- طبقاتی بنیاد پر یک جہتی کی بات کرنا چجتا بھی ہے-لیکن لیکن ایسے طبقات کے درمیان یک جہتی تلاش کرنا جن کے معاشی مفادات کے درمیان تضاد ہے ایک ایسی مشق ہے جس میں غالب طبقے کا فائدہ یقینی ہے-اس لیے یکجہتی کی بنیاد نظریہ ہونی چاہئے نہ کہ اس کی بنیاد مصلحتوں پر استوار ہونی چاہئے- ہمارے سامنے کئی تجربات موجود ہیں-آل انڈیا مسلم لیگ میں دانیال لطیفی اور گئی مسلم اشتراکی گئے-1946ء کا مسلم ليگ کا انتخابی منشور بھی لکھا گیا-جس میں سوشلزم کی بات تھی-لیکن یہ سب کان سے پکڑکر نکال باہر کردئے گئے-کانگریس میں سجاد ظہیر ،کیفی اعظمی اور کئی لوگ گئے اور وہاں بھی یہ ٹاٹا و برلا جیسے سرمایہ داروں کا مقابلہ نہ کرسکے-ولبھ بھائی پٹیل کے آگے ان کی ایک نہ چلی- پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ میں بھی کئی متوسط طبقے کے لوگ موجود ہیں-خواجہ رضوان عالم،عامر ڈوگر جیسے اور پرویز رشید جیسے-یہ سب لوگ عملی اور قولی اعتبار سے باس از آلویز رائٹ کے اصول کے سوا کسی اور پر سوچنے یا کام کرنے کا حوصلہ ہی نہیں کرسکتے-ان کے آقاء رات کو دن کہہ دیں یہ بچارے دن کہتے ہیں-یوسف رضا کل تک ان کو پی پی پی جنوبی پنجاب کے عہدے دار کہتا تھا تو یہ وہی فیتے شولڈر پر لگائے پھرتے تھے-اب ان فیتوں کو بدل کر پی پی پی سرائیکی وسیب کردیا جائے گا تو کون سا فرق پڑنے والا ہے؟ اس لیے میں یہ کہتا ہوں کہ سرائیکیستان کے اندر بسنے والی ورکنگ کلاس اس تحریک کو کامیاب بناسکتی ہے اور وہی اس خطے کی ہی نہیں بلکہ دوسرے خطے کی ورکنگ کلاس کے ساتھ ملکر سب کی نجات کا سبب بن سکتی ہے-سرمایہ دار طبقات اور ان کے کاسہ لیس درمیانے طبقے کے موقعہ پرست کسی کو آزادی نہیں دلاسکتے- آخر میں ایک بات مجھے یہاں اس تحریک کے اندر عورتوں کے حوالے سے پائی جانے والی پسماندگی اور پست ذھنیت اور مردانہ شاؤنزم کے بارے میں کہنی ہے-اور وہ یہ ہے کہ کسی بھی سماجی شعبے میں ایک عورت جب اپنی ذھانت اور اپنی سرگرم شرکت کی وجہ سے ترقی کرتی ہے اور وہ تحریک کی قیادت کے منصب کی امیدوار بھی بن جاتی ہے تو اس پر مردانہ شاؤنزم چاروں طرف سے حملہ آور ہوتا ہے-اور مردوں کو اپنی انا مجروح ہوتے دکھائی دینے لگتی ہے-سارے کے سارے مرد جو شاؤنزم میں اندھے ہوتے ہیں اس خاتون کے درپے ہوجاتے ہیں-اس خاتون کی ذھانت اور اس کے ایکٹوازم کی موت کے لیے جس حد تک جانا پڑے جانے کو تیار ہوتے ہیں-ہم نے یہ مظاہرے بڑی پارٹیوں میں روز ہوتے دیکھے ہیں-لیکن یہ قوم پرستوں میں بھی جابجا دکھائی دیتے ہیں-اصل میں یہ ہمارے سماج کی مجموعی پسماندگی اور بنتہاپسندی پر مبنی بیمار ذھنیت کا عکس ہے جو ہماری سیاست سمیت ہر شعبے میں نظر آتا ہے-ہمارے میں جو خود کو ترقی پسند کہتے ہیں اور تنگ نظری سے کوسوں دور خود کو بتلاتے ہیں اس روش کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی-اور جو خواتین ایسے میدان میں قسمت آزمانے سامنے آتی ہیں جن کو مردوں کی جاگیر خیال کیا جاتا ہے ان کی کھل کر حمائت کرنا ہوگی-تبھی اس خطے کی آزادی اور خوشحالی کا راستہ ہموار ہوگا-

Saturday, September 22, 2012

یوم عشق رسول..........امن پرستی سے تشدد تک

یوم عشق رسول..........امن پرستی سے تشدد تک لیل و نہار /عامر حسینی کل جمعہ کے دن ایک گمراہ مصری تارک وطن کی بنائی ہوئی فلم کے خلاف یوم احتجاج کو "یوم عشق رسول "کے دیں کے طور پر منانے کا فیصلہ درست تھا-جو لوگ اس فیصلے پر تنقید کرتے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہیں-مگر اس دن کو پر امن طریقے سے منانے کی ذمہ داری جہاں پر حکومت کی تھی وہیں پر ان جماعتوں کی قیادت کی بھی تھی جنھوں نے اس دن جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دی تھی-ان جماعتوں کے رہنما مجرمانہ خاموشی کے مرتکب ہوئے-اور جب آگ لگ گئی اور نقصان ہوگیا تو امن کی درخواست شروع ہوگئی- یوم عشق رسول کیسے تشدد میں تبدیل ہوگیا ؟اس بارے بہت سی تھیوریز گردش میں ہیں-لیکن ایک سوال بہت اہم ہے-اور وہ سوال یہ ہے کہ اس روز کراچی ،اسلام آباد ،پشاور اور پنڈی ،لاہور میں کالعدم تنظیموں کے کارکن آزادی کے ساتھ گلیوں اور محلوں میں گھوم پھر رہے تھے -ان کو ٹی وی چینلز کی فوٹیج میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے-انھوں نے بیکنس لوٹے ،دکانوں اور مارکیٹس کو آگ لگائی اور اس موقعہ پر ان کو روکنے میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام نظر آئی-ایسا کیوں ہوا؟وفاقی وزیر داخلہ پنجاب حکومت پر الزام عائد کرتے ہیں-لیکن سب سے زیادہ تشدد اور خوں ریزی تو پشاور اور کراچی میں ہوئی-وہاں تو پنجاب حکومت کا عمل داخل نہیں تھا-وہاں حکومت ان متشدد عناصر کو روکنے میں کامیاب کیوں نہ ہوئی؟لوگ یہ بھی سوال اٹھاتے ہیں کہ چودہ ستمبر کو دائیں بازو کی مذہبی جماعتوں نے احتجاج کا اعلان کیا اور اس اعلان کے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کا اعلان کر ڈالا-کیا یہ اقدام دائیں بازو کی مذہبی جماعتوں کو حمایت دینے والا نہیں تھا؟لوگوں میں یہ سوال بھی گردش کر رہا ہے کہ بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کراچی میں جو ٹارگٹ کلنگ کی لہر ہے اور اس میں جو سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھ رہے تھے اور سیاسی جماعتوں کے کردار پر جو انگلیاں کھڑی ہورہی تھیں ان سب سے توجہ ہٹانے کے لئے حکومت نے دائیں بازو کے کالعدم عناصر کو بڑا خطرہ بنا کر دکھانے کی کوشش کی ہے؟لوگ اب یہ بھی کہنے لگے ہیں کہ فرقہ وارانہ قتل غارت گری اور مذہبی منافرت کو پھیلانا ایک منظم سازش کا حصہ ہے-اس کا ایک مقصد تو پاکستان کے اندر انتہا پسندوں کی طاقت اور خطرے کو مغرب میں بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ہے-دوسرا ملک میں کاروباری برادری کو بھی دارانہ مقصود ہے کہ اگر ہم گئے تو دوسرا متبادل بہت خوفناک ہے- کل کے دن کو بطور ہالیڈے کے منانے کا بظاہر مقصد تو حزب اختلاف کو لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کا موقعہ نہ دینا تھا-اس کا ایک مقصد پاکستان کے دائیں بازو کو خوش کرنا بھی تھا-لیکن یہ دونوں مقاصد حکومت کو حسسل نہ ہوسکے-صدر زرداری اور ان کے اتحادی جو خود کو سیکولر لبرل کہتے نہیں تھکتے شائد تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے-ان کو تاریخ پاکستان کا 70s کا باب ضرور پھر سے کھول کر دیکھ لینا چاہیے-بھٹو صاحب نے اپنے ریڈکل لیفٹ ایجنڈے سے یو ٹرن لیا اور آئین میں تھوکریٹک اور فرقہ وارانہ ترامیم متعارف کرائیں-انھوں نے خود کو سیاسی اسلام پسندوں سے زیادہ اسلام پسند ثابت کرنے کی کوشش کی-لیکن نتیجہ کیا نکلا؟بھٹو سستر کے آتے آتے سیاسی تنہائی کا شکار ہوتے چلے گئے-دائیں بازو کی سیاست پاکستان پر غلبہ کر گئی-اور رجعت پسند طبقات کے ہاتھوں میں پھر سے طاقت آگئی-پیپلز پارٹی اور اے این پی دونوں کی قیادت سامراج دشمنی کے ایجنڈے کو ترک کر کے ،نجکاری پر مبنی پالیسیوں کی حمایت کر کے اب آخر میں دائیں بازو کی پچ پر کھیل کر اقتدار بچانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے-لیکن اس بچ پر کھیلنے کا ان کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے-اس پچ پر کھیلنے کا ایک نتیجہ تو سب کے سامنے ہے کہ پیپلز پارٹی سلمان تاثیر سے محروم ہوگئی-اس کے بیٹے کو آج تک بازیاب نہ کرسکی-یہ پارٹی اپنے حامی ووٹروں کو فرقہ وارانہ قتل و غارت گری سے نہ بچا سکی-اور اے این پی اپنے سینکڑوں کارکنوں سے محروم ہوگئی ہے-اس کا لیڈر آزادانہ نقل و حرکت سے محروم ہے-صدر زرداری خود اپنی پارٹی کے کارکنوں اور عوام میں جانے سے قاصر ہیں-کوئٹہ ،کراچی اور پشاور میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان ضرور لگا ہوا ہے-اس کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب ،بلوچستان اور سندھ میں سیلاب کے متاثرین جس حالت میں ہیں اس کا بھی کوئی جواب حکومت کے پاس نہیں ہے-رحمٰن ملک کے بارے میں اس ملک کی سب سے بڑی عدالت جھوٹا اور خائن ہونے کا فیصلہ دے چکی ہے-جبکہ وزیر اطلاعات ساری ذمہ داری میڈیا کے سر تھونپ کر انتظامی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں-حکومت کو اپنی پالیسیوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے-حکومت کے اقدامات کو اب شک کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا ہے-ہٹ تو یہ ہے کہ اس کی طرف سے ریاستی سطح پر فلم کے خلاف یوم احتجاج منانے کو تشدد کو کھلی دعوت دینے کے مترادف قرار دیا جارہا ہے-پیپلز پارٹی کب تک پنجاب حکومت کو الزام دیکر اور مسلم لیگ نواز کب تک وفاقی حکومت کو الزام دیکر اپنی کمزوریوں اور حامیوں پر پردہ ڈالتی رہی گی-کیا ملبہ دوسروں پر ڈالنے سے ان مصائب کا خاتمہ ہوجائے گا جن کا شکار عوام بن رہے ہیں-کل کے احتجاج میں تشدد کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ایک امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی نے پاکستان میں اپنا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے-اس کمپنی کی برانچوں میں سینکڑوں پاکستانی کام کر رہے تھے-بہت سارے تاجر اور صنعت کار اپنا کاروبار اور صنعت اس ملک سے باہر لیجانے کی سوچ رہے ہیں-یہ پاکستان کی پہلے سے دباؤ کا شکار معشیت کے لئے مزید تباہی کا پیغام ہے-کل جو تشدد ابھرا اس سے ملک میں علماء کرام کے اثر و رسوخ پر بھی سوالیہ نشان اٹھا ہے-کیا علماء معاشرے میں فساد پھیلانے والوں کو روکنے میں ناکام ہوگئے ہیں؟میرے خیال میں کل کے دن تشدد اور دہشت گردی نے پوری قوم کے امیج کو مزید برباد کر کے رکھ دیا ہے-

Thursday, April 26, 2012

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ...........سرائیکی خطہ کا نیا سوریہ بادشاہ

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ...........سرائیکی خطہ کا نیا سوریہ بادشاہ لیل و نہار /عامر حسینی آج جب یہ سطور لکھ رہا ہوں تو سپریم کورٹ کا ایک نو رکنی بنچ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کے جرم کا مرتکب قرار دے چکا ہے-ایک سندھی وزیر اعظم کے بعد سپریم کورٹ نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک سرائیکی وزیر اعظم کو بھی معاف نہیں کیا اور اس کے خلاف بھی فیصلہ سننانے میں دیر نہیں کی-اس عدالتی فیصلے کو سننے کے بعد میرے ذھن میں فوری طور پر یہ خیال آیا کہ نصاف اور قانون کی بالا دستی کے سارے تقاضے شدت کے ساتھ آخر پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی حکومت کے خلاف ہی کیوں انصاف کے منصفوں کو یاد آتے ہیں -آخر ہر مرتبہ انصاف کی دیوی کا غضب غیر پنجابی وزیر اعظم پر کیوں اترتا ہے-آخر ایک پنجابی وزیر اعظم کو دیا گیا این آر او کیوں منسوخ نہیں ہوتا اور سپریم کورٹ نیب سے اس کی جائیداد تک واپس کیوں دلاتی ہے-سپریم کورٹ قانون ساز بن گئی تھی اس وقت جب اس نے مشرف کو تین سال حکمرانی کے بھی دے ڈالے تھے-آج تک اس فیصلے پر پیشمانی کا اظہار نہیں کیا گیا-بہت ساری مثالیں ہیں جن کو یہاں درج کیا جاسکتا ہے-جن کو دیکھ کر قانون کی حکمرانی کی بات فضول لگنے لگتی ہے-وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ جو عدالتیں آج تک کسی آمر کو اپنی عدالت میں کسی بھی مقدمے میں نہیں بلا سکیں اور نہ ہی کسی کو سزا دے سکیں وہ صرف اپنی انا کی تسکین کے لئے ملک کے منتخب وزیر اعظم کو کہٹرے میں کھڑا کرنا چاہتی ہیں-مجھے کیا ملک کے سب سے بڑے اور ممتاز قانون دان اعتزاز احسن کو ن رکنی بنچ کے منصفین جانبدار لگرھے تھے-وہ کہتے رہے کہ جن ججوں نے توہین عدالت خیال کیا وزیر اعظم کے عمل کو ان کو اس بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہئے-اور اس مقدمے کی سماعت فل کورٹ کو کرنی چاہئے-پھر بار بار وزیر اعظم کے وکیل کی جو تذلیل کرنے کی کوشش ہوتی رہی -اسی طرح سے سابقہ اٹارنی جنرل اور موجود اٹارنی جنرل کی تذلیل و تضحیک کی گئی اور اس دوران ججز جس طرح سے کچھ اخباری اور میڈیا کی صحیح سرخیوں سے متاثر ہوکر دوران سماعت ریمارکس دیتے پائے گئے اس سے یہ تاثر پختہ ہوا کہ پیپلز پارٹی کو عدالتی استحصال اور عدالتی ٹرائل کے ایک متعصب سلسلے کا سامنا ہے-وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو یہ سزا کیوں سنائی گئی ؟اس پر پیپلز پارٹی کے مخالفین کا موقف تو پروپیگنڈا والا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو یہ سزا عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنے اور صدر زرداری کو آئین میں حاصل استثنا ک دفاع کرنے پر سنائی گئی ہے-یوسف رضا گیلانی کے لئے یہ سزا ایک انعام ہے-وہ سرائیکی دہراتی کا ماں بن گئے ہیں-سرائیکی باشندوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہ کہ ان کا ایک بیٹا امتحان میں سرخ رو ہوگیا ہے-یوسف رضا گیلانی سرائیکی دھرتی کے وہ سپوت ثابت ہوئے ہیں جنھوں نے نہ صرف جمہوریت اور آئین کا بول بالا کیا ہے بلکہ انھوں نے اس دھرتی کے لوگوں کی لڑائی بھی لڑی ہے- سوریہ بادشاہ سندھ کے ایک پیر گھرانہ سے تعلق رکھتے تھے وہ انگریزوں سے لڑ گئے تھے اپنی دھرتی کی آزادی کے لئے اور سندھی قوم کی نجات کے لئے-یوسف رضا گیلانی بھی ایک پیر گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور انھوں نے بھی اپنی سرائی قوم کو صدیوں کی غلامی اور پسماندگی سے نکالنے کی کوشش شروع کر ڈالی ہے-انہوں نے اپنی قوم کو پہلی مرتبہ خود بااختیار ہونے کا درس دے ڈالا اور اس بات سے اتفاق کر لیا کہ پاکستان میں اگر سرائیکی خطہ پنجاب کا حصہ رہتا ہے تو یہ کبھی پسماندگی اور غربت سے نہیں نکل سکے گا-اس کی ترقی کا سب سے اہم اور بنیادی سنگ میل س خطہ کا صوبہ بننا ہے-یہ خطہ اگر اپنے شناختی حقوق سے محروم رہا تو اس کی پسماندگی کبھی دور نہیں ہوگی-اس کی صنعتی ترقی کا کبھی سلسلہ شروع نہیں ہوسکے گا-وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اس دھرتی کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کی کوشش کی -جس کو ایک منصوبہ بندی کے ساتھ کالونیل دور میں پیچھے رکھا گیا تھا اور جب پاکستان بنا تو بھی اس کے ساتھ بےپناہ زیادتیاں روا رکھی گئیں-گیلانی اس خطہ کے پسماندہ اور مرکزی چین سے کتے ہوئے شہروں اور قصبوں کو ترقی یافتہ بنانے اور ان میں کم از کم سرمایہ دارانہ ترقی کا پروسس شروع کرنے کی کوشش کر رہا تھا-اس کی اس کوشش کو جرم خیال کیا گیا -اس کا دوسرا بڑا جرم یہ ہے کہ اس نے ان گزرے چار سالوں میں کسی بھی بحران میں اور کسی بھی برے اور نازک وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا-اس نے اپنی پارٹی کے شریک چیرمین کے خلاف اسٹبلشمنٹ اور پیپلز پارٹی کے مخالفوں سے ہاتھ نہیں ملایا -اس نے صرف یہی نہیں کیا کہ کہ اپنی پارٹی کے خلاف کوئی دغا کرنے سے انکار کیا بلکہ اس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دفاع کے لئے پھرپور جدوجہد بھی کی-پاکستان کی تاریخ میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے بعد وہ پہلے وزیر اعظم تھے جنوں نے ریاست اندر ریاست بنانے والوں کو للکارا اور اسٹبلشمنٹ میں بیٹھے مہم جوں کو وارننگ دی-بطور وزیر اعظم انھوں نے جس طرح سے میمو سازش کا مقابلہ کیا اور آئی ایس آئی کے سربراہ کو حدود میں رہنے کو کہا وہ بھی بہت سارے لوگوں کے لئے حیرت کا سبب تھا-یوسف رضا گیلانی سرائیکی خطہ کے لئے اپنے جذبات کو ظاہر کیا اور اس بات کا برملا اعلان کیا کہ اگر سرائیکی وزیر اعظم کے ہوتے سرائیکی صوبہ نہیں بنتا تو پھر کب بنے گا-یہ ان کی ذات تھی جنھوں نے سرائیکی صوبہ کی مخالفت میں بہاولپور،پنجد صوبہ کی آوازیں بلند کرنے والوں کا اصل چہرہ عوام کو دکھیا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو چاہتے ہی نہیں کہ اس خطہ کے لوگ غلامی سے آزاد ہوں-وہ پہلے سرائیکی وزیر اعظم ہیں جنھوں نے سرائیکی سوال کو تسلیم کیا اور سرائیکی قوم کے حقوق کی جدوجہد کو جائز قرار دیا-سرائیکی خطہ کے لوگ اسی لئے یوسف رضا گیلانی کو اپنا محسن خیال کر رہے ہیں اور وہ اسی لئے یوسف رضا گیلانی سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں-کیا پاکستان میں کوئی اور پارٹی اور کوئی اور پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر سیاسی جماعت یہ ثابت کر سکتی ہے کہ اس نے اس خطہ کے مقدمہ کو اس طرح سے پیش کیا ہے جس طرح سے گیلانی اور زرداری نے پیش کیا ہے- بہت ساری سفاک حقیقتیں ہیں جو گیلانی کے وزیر اعظم بنتے ہی سامنے آنے لگیں تھیں-پاکستان بننے سے لیکر اب تک پہلی مرتبہ کسی سرائیکی خطہ کے وزیر اعظم نے اس خطہ کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کی-اس نے پہلی مرتبہ اس خطہ میں اربن نائزیشن کو عملی شکل میں لانا چاہا تاکہ یہاں بھی کم از کم اس ترقی کا آغاز ہوسکے جو بالائی پنجاب میں سب سے پہلے انگریز دور میں اور پھر ایوب دور میں شروع ہوگئی تھی-جب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے صوابدیدی فنڈ سے اس خطہ کی ترقی کے لئے درکار فنڈ جاری کرنا شروع کئے تو ہم نے دیکھا کہ چودھری نثار ،شیخ رشید ،شہباز شریف سمیت بالائی پنجاب کے بہت سارے سیاست دانوں،صحافیوں،سماجی کارکنوں اور اینکرز کو سب سے پہلے تو یہ خیال آیا کہ وزیر اعظم کو صرف ملتان کا یا سرائیکیوں کا وزیر اعظم نہیں ہونا چاہئے-یہ خیال ان کو کبھی میاں نواز شریف کی وزارت کے دور میں نہیں آیا تھا-پھر یہ بھی کہا گیا کہ وزیر اعظم کے صوابدیدی فنڈ کو ختم کر دیا جانا چاہئے-وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے لہجہ کا مذاق اڑایا گیا اور پھر ان کی اپنے خطہ کے لئے کی گئی کاوش کو جھٹلانے کے لئے ان پر طرح طرح کے الزامات کی بارش کر دی گئی-یہ سب جس وجہ سے ہورہا تھا وہ وجہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے-ہم نے بنگالی قوم کی حقوقکی تحریک ہو یا بلوچ قومی تحریک یا پھر سندھی قوم کی تحریک ہو اور پختون قوم کی تحریک ہو کے دوران ان اقوام کی پسماندگی اور غربت کا سبب ان اقوام کی نااہلی اور سستی کو قرار دیتے ہوئے ان لوگوں کو سنا جو ان اقوام کو ان کے سیاسی،معاشی،صوبائی اور قومی حقوق دینا نہیں چاہتے تھے-جب سرائیکی قومی تحریک اپنے عروج پر ہے اور لوگ اپنے حقوق کی مانگ کر رہے ہیں تو ہر طرف سے شور مچایا جارہا ہے کہ سرائیکیوں کی غربت اور پسماندگی کا سبب ان کی اپنی نااہلی ہے اور سستی ہے-گویا خدا نے اگر کسی کو کام کی صلاحیت اور ترقی کی جبلت دی ہے تو وہ صرف پنجابی حکمران طبقہ ہے اور کوئی نہیں ہے-گیلانی پر یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ وہ لسانی تعصب پھیلا رہے ہیں -کیا یہ کوئی اتفاق ہے کہ جو بھی اپنی قوم کے لئے حقوق کی مانگ کرے اور اس کی شناخت کے لئے آواز اٹھائے وہ متعصب اور فرقہ پرست ٹھہر جاتا ہے-جب جناح نے مسلم قوم کا مقدمہ لڑا تو جناح متعصب ٹھہرا-جب حسین شہید سوہروردی نے بنگالی قوم کا مقدمہ لڑا تو وہ متعصب ٹھہرا-یہی کچھ جی ایم سید کے ساتھ ہوا-یہی کچھ خان غفار خان کے ساتھ ہوا-میر غوث بخش بزنجو کے ساتھ یہی ہوا-شیخ مجیب کے ساتھ یہی ہوا-آج یوسف رضا گیلانی کے ساتھ بھی یہی ہورہا ہے-ایک بات میں اور یاد کرتا چلوں کہ جن اکر کیا ان سب کے خلاف شخصیات کا میں نے ذکر کیا ان کے خلاف مغربی پاکستان کا پریس اور عدالتیں زیادہ تر جانبدارانہ کردار ادا کرتی رہیں اور پھر یہ ان خطہ کے عوام کی اصل خواہشات کو بھی پوشیدہ رکھتی رہیں اسی طرح سے آج یوسف رضا گیلانی کا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے-یوسف رضا کی آواز کو غداری.کرپشن اور لسانیت کے شور میں دبانے کی کوشش ہورہی ہے-اس طرح سے کر کے سرائیکی قوم کو آج ووہی پیغام دیا جارہا ہے جو ٤٨ میں بنگالی قومی تحریک کو دی گیا تھا اور ٨٠ میں سندھیوں کو دیا گیا تھا-یہ صوبائی حقوق کی مانگ کی تحریک ہے اگر یوسف رضا گیلانی کو اس تحریک کی پاداش میں سزا سنی گئی تو پھر اس صوبائی تحریک کی شکل بدل سکتی ہے-کچھ لوگ کہ رہے ہیں کہ گیلانی کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ سرائیکی کاز کی وجہ سے نہیں بلکہ این آر او پر عمل درآمد نہ کرنے پ لگایا جارہا ہے-میں ان لوگوں سے یہ سوال ضرور کروں گا کہ وہ مجھے بتائیں اس ملک میں آج تک جو بھی مقدمات سیاسی لوگوں پر بنائے گئے کیا وہ اصل سیاسی عناد کو فرد جرم بنا کر لگائے گئے-بھٹو صاحب کے خلاف مقدمہ قتل کا بنایا گیا-اس سے پہلے شیخ مجیب کے خلاف غداری کا مقدمہ بنا-اسی طرح سے میاں نواز شریف کے خلاف طیارہ ہائی جیکنگ کا کیس بنا-بینظیر بھٹو پر میاں نواز شریف نے کرپشن کے کیس قائم کئے-تو کسی کو بھی سزا دینے کے لئے جھوٹی کسی فوجداری دفعہ کا سہارا ڈھونڈا گیا-اور انصاف کا خون کیا گیا-سیاسی مخالفوں پر بھینس چوری کے پرچے بہت عام رہے ہیں-عدالتوں کے روزنامچے سیاسی مخالفوں کے خلاف رپٹوں سے بھرے پڑے ہیں-اور تھانوں میں ان کا ریکارڈ موجود ہے-ان کی حقیقت سے سب واقف ہیں-خود چیف جسٹس کے بیٹے کا کیس بھی موجود ہے-اس حوالے سے جو کہانیاں موجود ہیں آج تک ان کی صفائی تو کسی سے طلب نہیں کی گئی-بہت ساری باتیں ہیں جو جانبداری کا پول کھولتی ہیں-اس لئے میں کہتا ہوں کہ اس مقدمے میں قاضی ہار گئے اور رند جیت گئے-وزیر اعظم صوفی درویش ہیں اور مجھے آج سمجھ لگی ہے کہ کیوں ملا قاضی ،منصف ،داروغہ سے صوفی اور رند کی مستی اور رندی کا میل نہیں ہوپاتا-یوسف رضا گیلانی سزا پاکر امر ہوگئے-بلھے شاہ نے کہا تھا کہ "وہ تینوں کافر کافر آکھ دے تو آھو آھو آکھ " وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی پہلے لالچ اور پھر غصہ میں آکر دھونس دے کر غداری پر اکسایا گیا مگر یوسف رضا گیلانی نے سرائیکی خطہ کا فاروق لغاری بننا پسند نہیں کیا اور اس نے بھگت سنگھ بننا پسند کیا-پورے سرائیکی وسیب کو اپنے سوریہ بادشاہ پر فخر ہے-اس مرتبہ گیلانی جب پنے خطہ میں آئین گے تو ایک ہارو اور سورما کی طرح ان کا استقبال ہوگا-بینظیر بھٹو جب شاہ نواز کا جنازہ لیکر سندھ آئی تھیں تو ایک ہی نعرہ گونج رہا تھا "غم نہ کر بینظیر -ہم تیرے مرتضاء ہم تیرے شاہ نواز"گیلانی اب جب سرائیکی وسیب آئیں گے تو وسیب کے باسی کہیں گے کہ "سجن آوں اکھیاں ٹھہرن "